ایران نیوکلیر معاملت کے لئے تیار - آیت اللہ خامنہ ائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-09

ایران نیوکلیر معاملت کے لئے تیار - آیت اللہ خامنہ ائی

دبئی
رائٹر
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ائی نے آج کہا کہ وہ6بڑی طاقتوں کے ساتھ نیو کلیر معاملت کے لئے تیار ہے ۔ بشرطیکہ وہ ان کے ملک کے مفادات کے خلاف نہ ہوں ۔ میں معاہدہ کے لئے تیار ہوں۔ خامنہ ائی نے یہ بات فضائیہ کے جوانوں سے کئے گئے خطاب میں کہی جس کا حوالہ سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے دیا۔ یہ بتاتے ہوئے کہ جاریہ مذاکرات معاہدہ کے قریب پہنچ چکے ہیں جس سے ایران کے متنازعہ نیو کلیر معاملات پر روک لگانا ہے جس کے جواب میں مرحلہ وار تہران پر عائد کردہ تحدیدات کو اٹھالیاجائے گا ۔ ہمارے’’ نیو کلیر مذاکرات کار‘‘ تحدیدات ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں اور اگر اس میں کامیاب ہوتے ہیں کافی بہتر ہوگا اور ناکام ہوتے ہیں تو ہر ایک کو جاننا چاہئے کہ ایسے کئی راستے ہیں کہ ہم تحدیدات کو ناکام بناسکتے ہیں ۔

Iran's Khamenei hints ready to accept fair nuclear deal as talks proceed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں