دہلی انتخابات - عآپ پراعتماد- بی جے پی ناامید - کانگریس دل شکستہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-09

دہلی انتخابات - عآپ پراعتماد- بی جے پی ناامید - کانگریس دل شکستہ

نئی دہلی
آئی اے این ایس
دہلی اگزٹ پول میں عاپ کی جیت کی قیاس آرائی کے ایک دن بعد اس کے پرسکون نظر آرہے قائد اروند کجریوال نے ایک ہندی فلم دیکھی جب کہ بی جے پی نے زور دیا کہ وہ ابھی بھی انتخابات میں جیت کو لے کر پر یقین ہے ۔ کجریوال کے بھروسہ مند عام آدمی پارٹی قائد اور سابق وزیر منیش سوریہ کے مطابق ہم ہمیشہ جیت کے لئے پر یقین ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ اگزٹ پ ول سے متفق ہیں ۔ ایک یادونشست کم یا زیادہ ۔ لیکن دیگر آپ قائدین نے محتاط رد عمل کا اظہار کیا ۔ ایک پارٹی قائد نے بتایا کہ ہم مبارکباد کے پیغامات منگل کو نتائج ظاہر ہونے کے بعد ہی قبول کریں گے ۔ دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ کجریوال اتوار کو پرسکون نظر آئے ان کے رفقاء کے مطابق کئی ہفتوں کی تشہیری مہم جس میں وہ صبح6بجے سے آدھی رات تک مصروف تھے ۔ ایک چھوڑ کر بقیہ چار اگزٹ پولس میں70رکنی دہلی اسمبلی میں عاپ کو واضح اکثریت دکھائی ہے جسے وزیر اعظم نریندر مودی کی بی جے پی سے سخت مقابلہ پیش آیا ہے ۔ اگر عاپ فتح حاصل کرتی ہے یہ مودی کے لئے بڑا دھچکہ ہوگا جنہوں نے الیکشن ریلیوں میں کجریوال پر کھلے عام حملہ کئے تھے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی میں مغلوبیت کے واضح آثار نظر آئے لیکن سینئر قائدین بہادر چہروں کے ساتھ یہ کہتے ہوئے نظر آئے کہ وہ عاپ کے خاتمہ کو لے کر مطمئن ہیں ۔ پارٹی کی وزیر اعلیٰ امید وار کرن بیدی نے انتخابات کا جائزہ لینے کے لئے پارٹی قائدین سے ملاقات کی ۔ پارٹی کے ریاستی صدر ستیش اپادھیائے کے مطابق پارٹی حکومت سازی کے لئے پر یقین ہے ۔ اپادھیائے نے آئی اے این ایس سے کہا کہ میں اگزٹ پول تبصرہ نہیں کررہا ہوں لیکن ہم انتخابات میں جیت کے لئے پر امید ہیں ، اور بیدی کی قیادت میں حکومت بنارہے ہیں ۔ اس کے برخلاف عاپ میں خوشی کی لہر ہے۔ کجریوال نے اپنے کارکنان کو دو دن آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ بی جے پی کو امید ہے کہ اگزٹ پول غلط ہیں جب کہ کانگریس پاش پاش نظر آرہی ہے ۔ اگزٹ پولس کے مطابق کانگریس جس نے دسمبر2013ء تک15سال دلی پر راج کیا بالکل صاف ہوجائے گی ۔ اور زیادہ سے زیادہ4نشستیں حاصل کر پائے گی ۔ پچھلے انتخابات میں کانگریس نے8نشستیں حاصل کی تھیں ۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کانگریس کے ایک سینئر قائد نے کہا کہ اگر اگزٹ پولس صحیح ہیں یہ ہمارے لئے تشویش کا باعث ہے ۔ انتخابات کے دن بھی کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پارٹی کی فتح پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا ۔ معنوی شکست قبول کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ جو بھی عوام کی خواہش ہوگی وہی ہوگا ۔ دہلی انتخابات میں ریکارڈ67.14فیصد ووٹنگ ہوگئی تھی۔ عاپ نے2013میں29.64فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے28نشستوں پر قبضہ کیا تھا جس کے بعد49دن حکومت چلائی تھی ۔ اگزٹ پول کے مطابق عاپ کو41تا43فیصد ووٹ مل سکتے ہیں ۔ آج چانکیہ اگزٹ پول نے کہا کہ تمام طبقات، دلت، بنیا، برہمن، او بی سی ، مسلم اور پنجابیوں نے بی جے پی سے زیادہ عاپ کو ووٹ دیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں