کفایت شعاری پر سختی سے عمل آوری کی جائے - مرکزی کابینہ سکریٹری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-20

کفایت شعاری پر سختی سے عمل آوری کی جائے - مرکزی کابینہ سکریٹری

نئی دہلی
پی ٹی آئی
اخراجات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کابینی سکریٹری نے آج تمام وزارتوں کے عہدیداروں سے کہا کہ وہ سختی کے ساتھ سادگی اور کفایت شعاری کو اپنائیں اور کانفرنسوں اور میٹنگوں کو فائیو اسٹار ہوٹلوں میں انجام دینے سے گریز کریں ۔ انہوں نے کہا کہ صرف انتہائی اہم ہمہ رخی یا دو رخی مذاکرات کے لئے ہی فائیو اسٹار ہوٹلوں میں اجلاس منعقد کئے جائیں ۔ تمام سکریٹریز سے اپنی حالیہ مراسلت میں کابینی سکریٹری اجیت سیٹھ نے تمام عہدیداروں سے ان اصولوں پر سختی سے عمل آوری کی ہدایت دی۔ گزشتہ سال ماہ اکتوبر میں حکومت نے مالی خسارے کو کم کرنے کیلئے کفایت شعاری کے اقدامات کی پالیسی کو لاگو کیا تھا ۔ جس کے تحت اعلیٰ عہدیداروں کے فرسٹ کلاس فضائی سفر، فائیو اسٹار ہوٹلوں میں اجلاسوں کے انعقاد ، کاروں کی خرید پر روک لگائی تھی اس کے علاوہ نئے تقررات پر پابندی عائد کردی گئی تھی ۔ ان اقدامات کا مقصد غیر منصوبہ بند مصارف کو10فیصد تک کم کرنا ہے ۔ اس مقصد کے لئے مخلوعہ جائیدادوں کو پر کرنے پر بھی روک لگا دی گئی تاکہ اندرون7سال مالی خسارہ کو مجموعی گھریلو پیداوار کے4.1فیصد تم کم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سکریٹریز کو اس کفایت شعاری کے اقدامات کو یقینی بنانے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے ۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سمینار اور کانفرنسوں کو سخت ضرورت کے تحت ہی منعقد کیاجائے ۔ اس سلسلہ میں بیرونی ممالک میں نمائش، سمینار و کانفرنسوں میں شرکت کو سوائے تجارتی مقاصد کے قطعی ختم کردیاجائے ۔ حکوتم سال2016-17میں مالی خسارہ کو3فیصد تک کم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے جب کہ یہ مالی خسارہ سال 2011-12میں بڑھ کر5.7ہوگیا تھا ، اور ان کفایتی اقدامات سے یہ2013-14میں کم ہوکر4.8فیصد ہوگیا۔

Cabinet Secretary asks bureaucrats to ‘strictly’ follow austerity code

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں