پرتھوی۔II مزائل کی کامیاب تجرباتی پرواز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-20

پرتھوی۔II مزائل کی کامیاب تجرباتی پرواز

بالا سور(اڈیشہ)
پی ٹی آئی
ہندوستان نے آج اندرون ملک تیار کردہ اپنے پرتھوی۔IIمزائل کا، کامیاب تجربہ کیا۔ سطح زمین سے زمین پر داغے جانے والے اس نیو کلیر صلاحیت کے حامل مزائل کا اسٹرائک رینج350کلو میٹر ہے ۔ فوج نے چنڈی پور( اڈیشہ) کے اینٹیگریٹیڈٹسٹ رینج( آئی ٹی آر) سے’’یوزر ٹرائل‘‘ کے حصہ کے طور پر آج اس مزائل کو صبح9بج کر20منٹ پر ایک موبائل لانچر سے تجرباتی طور پر داغا ۔ پرتھوی۔IIمزائل500کلو گرام تا ایک ہزار کلو گرام وار ہیڈس لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے اور عصری گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے۔ آئی ٹی آر کے ڈائرکٹر ایم وی کے وی پرساد نے فون پر پی ٹی آئی کو بتایا کہ’’ اسٹریٹیجک فورس کمانڈ( ایس ایف سی) کی جانب سے اس مزائل کا تجربہ ، پوری طرح کامیاب رہا۔‘‘ ایک دفاعی سائنسداں نے بتایا کہ’’اس مزائل کو پروڈکشن اسٹاک سے کسی مقررہ منصوبہ کے بغیر چنا گیا اور اس کو لانچ کرنے کی ساری کارروائی خصوصی طور پر قائم کردہ ایس ایف سی نے انجام دی ۔ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے سائنسدانوں نے تربیتی مشق کے حصہ کے طور پر اس کی نگرانی کی ۔ ڈی آر ڈی او کے راڈارس، الکٹرو ، آپٹیکل ٹریکنگ سسٹم و نیز ٹیلی میٹری اسٹیشنوں سے مزائل ٹریجکٹری پر نظر رکھی گئی ۔ ٹیلی میٹری اسٹیشنس ، ساحل اڈیشہ پر واقع ہے ۔ خلیج بنگال میں ایک مقررہ نشانہ کے قریب ٹھہرائے گئے جہاز میں سائنسدانوں کی ٹیمیں موجود تھیں ۔ ان ٹیموں نے اس مزائل کے، سطح سمندر سے ٹکرانے کے عمل کا مشاہدہ کیا ۔‘‘پرتھوی۔IIمزائل کو2003میں ہندوستان کی ایس ایف سی میں شامل کیا گیا تھا ۔ ہندوستان کے انٹیگریٹیڈ گائیڈ مزائل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت ڈی آر ڈی کا تیارکردہ پہلا میزائل ہے ۔ دفاعی ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اس مزائل کی ٹکنالوجی اب پایہ ثبوت کو پہنچ چکی ہے ۔

Successful user trial of Prithvi-II missile

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں