سی بی آئی نے کوئلہ گھوٹالہ کی حتمی رپورٹ پیش کی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-20

سی بی آئی نے کوئلہ گھوٹالہ کی حتمی رپورٹ پیش کی

نئی دہلی
یو این آئی
مرکزی جانچ ایجنسی (سی بی آئی) نے آج کوئلہ بلاک الاٹمنٹ میں صنعت کار کمار منگلم بڑلا اور دیگر کے کیس میں اپنی آخری جانچ رپورٹ عدالت میں پیش کردی ۔ رپورٹ میں ایک گواہ کا بیان بھی شامل ہے ۔ سی بی آئی نے خصوصی جج بھارت پراشر کے سامنے سیل بند لفافے میں بیان پیش کیا اور کہا کہ معاملے میں تفتیش مکمل ہوگئی ہے ۔ عدالت نے16دسمبر کو کلوزر رپورٹ کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے سی بی آئی کو ہدایت دی تھی کہ وہ اس معاملے میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا بیان بھی شامل کرے کیونکہ وہ اس وقت کوئلے کی وزارت کی ذمہ داری بھی دیکھ رہے تھے ۔ واضح رہے کہ یہ تفتیش کی آخری رپورٹ ہے جو عدالت کے حکم پر پیش کی گئی ہے ۔ معاملے کی اگلی سماعت11مارچ کو ہوگی۔ گزشتہ سماعت میں ایجنسی نے معاملے کی جانچ کے سلسلے میں مختلف لوگوں کے بیان درج کئے تھے۔ سی بی آئی نے بڑلا ، سابق کوئلہ وزیر پی سی پاریکھ سمیت دیگر پر اکتوبر 2013میں کوئلہ الاٹمنٹ کے دوران مجرمانہ سازش رچنے اور بد عنوانی کرنے جیسے معاملے درج کئے تھے ۔ لیکن سی بی آئی نے بعد میں اس معاملے میں کلوزر رپورٹ پیش کی تھی ۔

CBI wraps up probe in coal block case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں