پی ٹی آئی
سینئر بی جے پی لیڈر مرلی منوہر جوشی نے آج کہا ہے کہ اگر یوگا عام لوگوں کی زندگی میں شامل ہوجائے تو اس سے عصمت ریزی کے واقعات کم ہونے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلمان روزانہ پانچ مرتبہ یوگا کرتے ہیں ۔ انہوں نے حضرت محمد 249ﷺ کو’’عظیم یوگی‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یوگا سے مردوخواتین میں ایک نیا طرز فکر پید اہوتا ہے ۔ اس سے انسانی جسم کے بارے میں سوچ بدلتی ہے کہ جسم ایک ایسی مشین ہے جسے قدرت نے ہمیں کسی عظیم کام کے لئے دیا ہے اور لوگوں کی توجہج اسی سمت مبذول ہوتی ہے ۔ وہ یوگا کے بارے میں ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مسلمان بھائی دن میں پانچ مرتبہ یوگا کرتے ہیں۔ نماز میں جو ارکان ہوتے ہیں بالخصوص دو یا تین حالت ایسی ہوتی ہے جو آپ بھی بتا سکتے ہیں ۔ میرے خیال میں حضرت محمدؐ ایک’’عظیم یوگی‘‘ تھے کیونکہ نماز میں دھیان سے خدا کی عبادت کی جاتی ہے ۔
Our Muslim brothers do yoga five times in a day, says BJP leader Murli Manohar Joshi
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں