من کی بات پروگرام - امتحان کے موضوع پر وزیراعظم مودی کے طلبا کو مشورے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-23

من کی بات پروگرام - امتحان کے موضوع پر وزیراعظم مودی کے طلبا کو مشورے

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندرمودی نے بورڈ اور مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے آج رات ان سے کہا کہ وہ امتحانات کو زندگی اور موت کا سوال نہ بنائیں اور مایوس ہوئے بغیر اعتماد کے ساتھ شرکت کریں ۔ ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام کے ذریعہ طلباء اور ان کے والدین سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلباء کو زیادہ سے زیادہ نشانات حاصل کرنے کی کوششیں اور محنت کرنی چاہئے لیکن چوہوں کی دوڑ میں نہیں پڑنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ خود کو دوسروں کی نظر سے دیکھنے کی کوشش سے دباؤ پڑتا ہے ۔ اپنے25منٹ کے پروگرام کے دوران انہوں نے اسی بات پر زیادہ زور دیا۔ مودی نے یاد کیا کہ وہ خود ایک عام طالب علم تھے اور ان کا خط بہت خراب تھا۔ انہوں نے والدین کو مشورہ دیا کہ اپنے بچوں کو پر دباؤ نہ ڈالیں ۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو اس عزم کے ساتھ امتحان حال میں جانا چاہئے کہ وہ پچھلی مرتبہ سے بہتر مظاہرہ کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دوسروں سے مسابقت کرنے کے بجائے آپ کو اپنے آپ سے مسابقت کرنا چاہئے اور آہستہ آہستہ بلندیوں پر پہنچنا چاہئے ۔ وزیراعظم نے طلباء میں تحریک پیدا کرنے کے لئے سابق سوویت اتھلیٹ کی مثال دی جنہوں نے35مرتبہ خود اپنا ہی ریکارڈ توڑا۔

'Mann Ki Baat': Compete with yourself, PM Modi tells board exam students

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں