ملک کے 12 بندرگاہی شہروں کی اسمارٹ سٹیز میں تبدیلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-23

ملک کے 12 بندرگاہی شہروں کی اسمارٹ سٹیز میں تبدیلی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
حکومت ملک کے12بندرگاہی شہروں کو اسمارٹ سٹیز میں تبدیل کرنے کا ایک پرعزم منصوبہ بنایا ہے ۔ جس کا تخمینہ50ہزار کروڑ لگایا گیا ہے ۔ مرکزی وزیر روڈ ٹرانسپورٹ ، شاہراہیں اور شپنگ نتن گڈ کری نے کہا کہ ہر بندر گاہی شہر میں ایک اسمارٹ سٹی قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہر ایک شہر کی تعمیر پر تقریبا3000تا4000کروڑ روپے کی لاگت آئے گی ۔ مرکزی وزیر نے پی ٹی آئی کو اپنے انٹرویوں میں کہا کہ یہ گرین اسمارٹ شہر ہوں گے ۔ ہم اس پر آئندہ4تا6ماہ کام شروع کریں گے۔ گڈ کری نے کہا کہ آپ دیکھیں گے کہ ہم اندورن پانچ سال ان شہروں کی تکمیل کردیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ 12بڑی بندرگاہیں، جو مرکزی حکومت کی زیر کنٹرول ہیں ، کے لئے تخمیناً2,64لاکھ ہیکٹر اراضی کی ضرورت ہے ، جس کی نقشہ بندی سٹیلائٹس کے ذریعہ کی جائے گی جو وزارت شپنگ کے بڑے وسائل ہیں ۔ ممبئی پورٹ ٹرسٹ کے پاس ہی753ہیکٹر اراضی ہے جس کی قیمت تقریباً46,000کروڑ روپے ہے ۔ ہم اپنی جائیدادوں کی جی پی ایس نظام کے ذریعہ نشاندہی کررہے ہیں۔ ہم بلڈرس کو زمین فروخت کرنا نہیں چاہتے ۔ ہم اسے ترقی دیں گے ، گڈکری نے مزید کہا کہ یہاں کمپنیوں کو مکانات کی تعمیر کرنے اور خانگی سرمایہ کاروں کو یہاں مدعو کیاجائے گا ۔ اس منصوبہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے بتایا کہ ان شہروں خی تعمیر بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوگی ، ان میں کشادہ سڑکیں، گرین انرجی ، اڈوانسڈ ٹاون شپس اور سرسبزی ہوگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان اسمارٹ شہروں اور بندرگاہوں کو ای گورننگ سے منسلک کیاجائے گا ۔ اس میں کوئی فوائد والی چیزوں کے علاوہ بین الاقوامی معیار کی سہولتیں ، خصوصی معاشی زون ، شپ بریکنگ اور شپ بلڈنگ مراکز بھی ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بندرگاہ کے پانی کی ری سیکلنگ کی جائے گی۔ بندرگاہ کے فضلہ کو بائیوگیاس میں تبدیل کیاجائے گا ، گاڑیوں کو بائیو گیاس کے ایندھن سے دوڑایاجائے گا۔ بندرگاہوں پر شمسی توانائی اور بادی توانائی تیار کیجائے گی ۔ یہ تمام شہر آلودگی سے پاک اور بہت ہی سرسبز و شاداب شہر ہوں گے ۔ گڈکری نے کہا کہ ہم ان شہروں کو شروع کرنے جارہے ہیں ۔ ان اسمارٹ سٹیز میں برقی گاڑیاں چلائی جائیں گی ۔ ان میں اسکولوں اور مکانات کے علاوہ کمرشیل کامپلکس اور دیگر ضروریات کی چیزیں بھی ہوں گی ۔

Twelve smart cities to come up at ports with Rs 50k-crore investment

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں