امریکہ میں شدید سردی شکاگو اور ڈیٹرائٹ میں 79 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-21

امریکہ میں شدید سردی شکاگو اور ڈیٹرائٹ میں 79 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

شکاگو
رائٹر
امریکہ میں شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔ معروف آبشار نیاگرا کا پانی بھی سردی سے منجدم ہوگیا۔ شکاگو اور ڈیٹرائٹ شہروں میں سردی کا79سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔ یہ منظر کسی برفانی علاقہ کا نہیں بکہ امریکہ ہے جہاں سردی اس شدت تک پہنچ چکی ہے کہ جسم میں واقعی خون جمادے۔ اس کڑاکے کی سردی کے آگے نیویارک میں واقع نیاگرا آبشار کی بھی ایک نہیں چل رہی اور آبشار کا بیشتر حصہ جم چکا ہے لیکن سیاح ہڈیوں میں گھستی اس سردی میں بھی موج مستی کرنے سے باز نہیں آرہے ۔ دوسری جانب بوسٹن میں یخ بستہ ہواؤں اور منفی درجہ حرارت سے دریا کاپانی جم گیا۔بالٹی مور میں برف کی تہہ کوکٹر کی مدد سے کاٹا جارہا ہے ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق واشنگٹن میں رات کے وقت پارہ منفی19سینٹی گریڈ تک گرجاتا ہے۔ منی سوٹا میں بھی سخت سردی سے جھیلیں جم چکی ہیں ۔ حالت یہ ہے کہ فواروں پر بنے مجسمے بھی برف بن گئے ہیں۔ شکاگو میں درجہ حرارت منفی8اور ڈیٹرائٹ میں منفی4ہونے سے دونوں شہروں میں سردی کا1936کار یکارڈ ٹوٹ گیا ہے ۔

Winter Weather: 15 Dead, Cold Records Fall as 'Siberian Express' Takes Hold

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں