انتہا پسندی سے نمٹنے پاکستان کی 5 رخی حکمت عملی - وزیر داخلہ چودھری نثار علی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-21

انتہا پسندی سے نمٹنے پاکستان کی 5 رخی حکمت عملی - وزیر داخلہ چودھری نثار علی

واشنگٹن
یو این آئی
پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے وہائٹ ہاؤس میں ایک کانفرنس میں پر تشدد انتہا پسندی ، سے نمٹنے کے لئے پانچ رخی حکمت عملی پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکمت عملی پرتشدد انتہا پسندی سے نمٹنے کے لئے عالمی پیمانے پر ایک بنیاد کا کام کرسکتی ہے ۔ نثار خان نے گزشتہ روز کہا کہ اس حکمت عملی کے تحت مقامی قبائلیوں کو مضبوط کرنا ، اصل دھارے کے امن پسند لوگوں کا اعتماد حاصل کرنا ، مقامی پنچایتوں میں قدامت پسندی کو روکنا اور لوگوں کے دہشت گردی کی جال میں پھنسنے کی وجوہات کی نشاندہی کرنا بنیادی مقاصد ہیں ۔ اس کے تح فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور یگانگت کو فروغ دینے کے لئے تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا گیا ہے ۔ پاکستانی وزیر داخلہ نے وہائٹ ہاؤس میں پر تشدد انتہا پسند کے عنوان پر منعقد ہ سہ روزہ کانفرنس میں انتہا پسندی کے خلا ف جد وجہد سے عالمی برادری اور دنیا بھر کے ممالک کو جوڑنے کی کوشش کے لئے امریکی انتظامیہ کی ستائش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ صرف پر تشدد انتہا پسندی کے چیلنج کو سمجھتا ہے ، بلکہ جو ممالک ناقابل قبول اور پرتشدد انتہا پسندی کی سر گرمیوں کا سامنا کررہے ہیں ، ان سے ہمدردی بھی رکھتا ہے ۔

Pakistan's Nisar unveils 5-point strategy to combat extremism

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں