پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سربراہ کا دورہ امریکہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-26

پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سربراہ کا دورہ امریکہ

پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر اپنے اولین دورہ امریکہ پر روانہ ہوگئے ہیں تاکہ اعلیٰ امریکی عہدیداروں سے علاقائی سیکوریٹی کاؤنٹر تررازم اور انٹلی جنس جیسے موضوعات پر بات چیت کی جاسکے ۔ آئی ایس آئی سربراہ کا دورہ ان اطلاعات کے پس منظر میں ہورہا ہے کہ طالبان ،امریکہ، اور افغانستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرچکے ہیں جن سے یہ امیدیں پیدا ہوگئی ہیں کہ اس سے ایک دہے سے زائد شورش ختم ہوجائے گی ۔ ڈی جی آئی ایس آئی امریکہ کے سرکاری دورہ پر پہنچے ہیں ۔ دورہ میں وہ اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے اور انٹلی جنس سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ فوج کے ترجمان نے یہ بات بتائی ۔ رضوان اختر جنہوں نے گزشتہ سال نومبر میں انٹر۔ سرویسیز انٹلی جنس کے سربراہ کی حیثیت سے عہدہ حاصل کیا ہے ، توقع ہے کہ طالبان انٹلی جنس میں شراکت اور سرحدی سیکوریٹی میں اضافہ کے علاوہ علاقائی سیکوریٹی اور باہمی امور کے مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ بھی توقع ہے کہ آئی ایس آئی سربراہ نیشنل سیکوریٹی کونسل کے عہدیداروں اور سنٹرل انٹلی جنس ایجنسی سربراہ جان اوبر ہنس کے علاوہ امریکی فوجی لیڈر شپ سے ملاقات کریں گے۔ پاکستان یہ مسئلہ بھی اٹھائے گاکہ طالبان سربراہ ملا فضل اللہ مبینہ طور پر افغانستان میں روپوش ہیں اختر وہ فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کے ہمراہ افغانستان بھی گئے تھے ۔ وہاں انہوں نے انسداد دہشت گردی میں تعاون میں اضافہ پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

Pakistan ISI chief visits US; to discuss security, intelligence

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں