اقوام متحدہ میں یمن باغیوں کے خلاف قرار داد منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-17

اقوام متحدہ میں یمن باغیوں کے خلاف قرار داد منظور

اقوام متحدہ
اے پی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے آج متفقہ طور پر اس قرار داد کومنظور کرلیا جس میں شیعہ باغیوں سے یمن کی حکومت کے کنٹرول سے فوری دستبرداری اختیارکرنے مطالبہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس بحران نے عالم عرب کے اس غریب ترین ملک کو زوال کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ۔ عرب ممالک، باغی گروپ کے’’اقتدار پرناجائز قبضہ‘‘کے خلاف فوج کے استعمال کے لئے عرصہ دراز سے دباؤ ڈال رہے ہیں لیکن ہنگامی اجلاس میں کونسل کے تمام15ارکان کی جانب سے قرار داد کی منظوری اقوام متحدہ چارٹر کے باب7کے تحت کار کرد نہیں ہے جو اسے فوجی کارروائی کی منظوری دے سکتی تھی ۔ اس قرار داد میں، جسے امریکہ کے بشمول10ممالک نے پیش کیا گیا تھا ، حوثی باغٰوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ حکومتی اداروں سے اپنی افواج کی’’فوری اور غیرمشروط‘‘ دستبرداری اختیارکرلے ۔ برطانوی سفیر مارک لیال نے کونسل کو بتایا کہ’’ یہ واضح ہے کہ دنیا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ایک طاقتور پیغام کی منتظر تھی ۔ حوثیوں کو ا پنی کارروائیوں کے لئے ذمہ دار ی قبول کرنی چاہئے اور تشدد اور جبر کا سیاسی آلات کے طور پر استعمال روک دینا چاہئے ۔‘‘حوثیوں کی جانب سے اقتدار پر قبضے نے خطرہ پیدا کردیا ہے کہ یمن میں موجود دنیا کی سب سے خطرناک القاعدہ شاخ، اس شورش کا اپنے فائدے کے لئے استعمال کرے گی ۔ حوثی اور القاعدہ شاخ کے سنی عسکریت پسند ایک دوسرے کے کٹر حریف ہیں ۔ باغیوں کو شیعہ ایران کی پشت پناہی کے تعلق سے تشویش میں مبتلا خلیج تعاون کونسل کے چھ سنی ممالک کے وزرائے خارجہ نے کل سلامتی کونسل سے مداخلت کی خواہش کی تھی ۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر دنیا رد عمل کا اظہار کرنے میں ناکام ہوجاتی ہے تو علاقائی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے وہ خود اپنے طور پر حرکت میں آجائیں گے ۔ یمن پر سلامتی کونسل کی قرار داد یہ مطالبہ بھی کرتی ہے کہ حوثی ، امریکی حمایت یافتہ صدر عبد رب منصور ہادی اور ان کی کابینہ کو گھر پر نظر بندی سے رہا کردیں اور اقوام متحدہ زیرقیادت مذاکرات کے عمل میں شامل ہوجائیں۔

UN Security Council OKs Resolution Against Yemen Rebels

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں