دہشت گردی انسانیت اور تہذیب پر حملہ - صدر جمہوریہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-09

دہشت گردی انسانیت اور تہذیب پر حملہ - صدر جمہوریہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
شام، فرانس، اور پاکستان کے پشاور اسکول میں ہونے والی ہلاکتوں سے صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہا کہ بین الاقوامی برادری کو لازماً دہشت گردی کے خلاف واضح اقدامات کرنا چاہئے ۔ ہندوستان دہشت گردی کے قدیم ترین متاثرین میں سے ایک ہے ۔ صدر جمہوریہ نے بیرون ملک ہندوستانی سفارتی مشن کی قیادت کرنے والے سفیروں اور ہائی کمشنرس کی6ویں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی آج برائی کی صنعت بن گئی ہے ۔ یہ صرف امن و سلامتی کے لئے خطرہ نہیں بلکہ مجموعی طور پر انسانیت اور تہذیب پر حملہ ہے ۔ بین الاقوامی برادری کو یقیناًخود کو منوانا چاہئے اور ٹھوس مربوط اور واضح اقدامات کے ذریعہ مسئلہ سے نمٹنا چاہئے۔ صدر نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی اقدار کو در پیش اس بڑے چیلنج سے سختی سے نمٹنا چاہئے ۔ اس کے لئے بین الاقوامی باہمی تعاون اور کوششوں کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں شام میں بے قصور یرغمالیوں کی ہلاکت ، پیرس میں میڈیا پر حملہ اور پشاور میں اسکولی بچوں اور ان کے ٹیچرس کی المناک ہلاکتیں ہم نے دیکھی ہیں۔ ہندستان بھی دہشت گردی کی قدیم متاثرین میں سے ایک ہے۔ دہشت گردی اچھی یا بری نہیں ہوتی ۔ دہشت گردی کسی مذہب ، نظریہ اور قوم کا احترام نہیں کرتی ۔ یہ بحث کا موضوع بھی نہیں ہے ۔ بین الاقوامی برادری کو لازماً چاہئے کہ ٹھوس مربوط اور واضح اقدامات کے ذریعہ اس مسئلہ سے نمٹے اور خود کو منوائے ۔ صدر جمہوریہ نے ہندوستانی سفراء اور ہائی کمشنرس سے خواہش کی کہ وہ اس بات کا جائزہ لیں کہ اس چیلنج سے کیسے نمٹاجاسکتا ہے ۔

Terrorism attack on humanity and civilization, President Pranab

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں