غربت ملک کے لئے سب سے بڑا چیلنج - نریندر مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-09

غربت ملک کے لئے سب سے بڑا چیلنج - نریندر مودی

نئی دہلی
آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج تمام ریاستوں کے چیف منسٹرز پر زور دیا کہ وہ ملک کو در پیش سب سے بڑے چیلنج غربت کے خاتمہ کے لئے ایک باہمی وفاقیت کے طریقہ کار پرعمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک تمام ریاستیں باہم اشتراک و تعاون پر عمل نہیں کریں گی اس وقت تک ملک کی ترقی ممکن نہیں ۔ وہ یہاں آج نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ انفرادی کے علاوہ اجتماعی اور باہمی اشتراک سے ملک کی ترقی کو پیش نظر رکھتے ہوئے عمل کو ترجیح دینی چاہئے جس میں مسابقت باہمی تعاون اور وفاقیت کو ترجیح دی جانی چاہئے ۔ نیشنل انسٹی ٹیوشن فارٹرانسفارمنگ انڈیا آیوگ ایک مملکتی تھنک ٹینک ہے جو پلاننگ کمیشن کا متبادل ہے ، جس کا مقصد ملک کی تمام ریاستوں کو ملک کی اقتصادی و معاشی پالیسی کی تدوین میں شراکت داری دینا ہے ۔ انہوں نے تمام ریاستوں پر زور دیا کہ وہ آپسی اختلافات کو فراموش کرتے ہوئے ملک کی خوشحالی و ترقی کے لئے ایک جامع پروگرام پر عمل آوری کریں ۔ مودی نے مزید کہا کہ اس وقت دنیا کی نظریں مختلف انداز میں ہندوستان کو دیکھ رہی ہیں ، تاہم ہمیں ملک کو در پیش سب سے بڑے چیلنج غربت کے خاتمے کے لئے جٹ جانا چاہئے ۔ نریند رمودی نے کہا کہ روز گار کے مواقع اس وقت تک میسر نہیں آسکتے اور غربت کا خاتمہ اس وقت تک نہیں ہوسکتا جب تک کہ پیداوار میں اضافہ نہ ہو ۔ ہمیں سب سے پہلے توجہ زیادہ سے زیادہ پیداواری شرح پر دینا ہوگی۔ مختلف ریاستوں میں فوری طور پر فیصلہ نہ کرنے کے باعث زیر التوا پروجیکٹس کے تعلق سے مودی نے کہا کہ ہمیں اس پر فوی توہج مرکوز کرنی چاہئے ۔ اس موقع پر وزیر خزاجہ ارون جیٹلی کے علاوہ پینل کے وائس چیرمین پنگڑیا بھی موجود تھے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ مرکزی حکومت تما م ریاستوں کو مالی طور پر مخٹار بنانے کے ساتھ ساتھ ٹکنالوجی اور معلومات سے لیس کرنے کی خواہاں ہے تاکہ تمام ریاستیں بہتر منصوبہ بندی اور اس پر موثر انداز میں عمل آوری کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستوں کو قومی مفادات اور نظریات کو فروغ دینے میں یکساں نمایاں رول اد ا کرنا چاہئے۔ انہوں نے آیوگ سے متعلق کہا کہ اس سے تمام ریاستوں کو ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع میسر آئے گا ۔ اس کے علاوہ مرکز سے بھی ان کے تعاون میں اضافہ ہوگا ۔ نیتی کے میکانزم سے تمام ریاستوں کو مختلف منصوبوں میں یکسانیت پیدا کرنے اور ایک دوسرے کی ضروریات کو سمجھنے میں مدد ملے گی ۔
نئی دہلی
پی ٹی آئی
چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کی آج یہاں نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کے پہلے اجلاس میں عدم شرکت کھٹکی ۔ مغربی بنگال سے کوئی بھی نہیں آیا ۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے صبح یہ بات کہی ۔ چیف منسٹر کی عدم موجودگی کے باعث اہم اجلاس میں مغربی بنگال کی کوئی نمائندگی نہ ہوسکی ۔ نیتی آیوگ نے60سال قدیم پلاننگ کمیشن کی جگہ لی ہے اور وزیراعطم اس نئے ادارہ کے سربراہ ہیں ۔

NITI Aayog: PM Narendra Modi promises states more funds, greater utilisation powers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں