سرحد پار دہشت گردی کا انفراسٹرکچر برقرار اور فعال - جنرل ہڈا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-07

سرحد پار دہشت گردی کا انفراسٹرکچر برقرار اور فعال - جنرل ہڈا

نوشیرا
پی ٹی آئی
سرحد پار دہشت گردی کا انفراسٹرکچر برقرار اور فعال ہے ۔ اور جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی بھی تا حال موجود ہے ۔ اودھم پور میں قائم جنوبی کمانڈ کے کمانڈنگ ان چیف جنرل ڈی اے ہوڈا نے جمعہ کے دن اخباری نمائندوں کو یہ بات بتائی ۔ پاکستانی حکام کی جانب سے حافظ سعید کی زیر قیادت جماعۃ الدعوۃ پر لگائی گئی پابندی کو انہوں نے ایک بہانا اور نظر کا دھوکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں صورتحال میں کسی قسم کی تبدیلی نظر نہیں آرہی کیونکہ حافظ سعیداس ملک میں آج بھی مسلسل آزاد گھوم پھر رہے ہیں ۔ اور تنظیم پر لگائی گئی پابندی محض نظروں کو دھوکہ دینے کی غرض سے ہے۔ جموں و کشمیر میں داعش کی مداخلت کے خطرات کے پیش نظر پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ہوڈا نے کہا کہ فی الحال ہم اس معاملہ پر زیادہ توجہ نہیں دے رہے ہیں تاہم یہ ایک ایسی چیز ہے جسے وہ ایک پروپیگنڈہ کے طور پر استعمال کررہے ہیں ۔جموں و کشمیر میں متنازعہ فوجی فورسز خصوصی پاور ایکٹ( افسپا) کی منسوخی کا مطالبہ پر کئے گئے مطالبہ پر اٹھائے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان معاملات سے حکومت نمٹنے والی ہے اور حکومت کی ہدایات کے بعد ہم اپنی سفارشات پیش کردیں گے ۔ جموں خطہ میں عسکریت پسندی کی سطح میں کمی کی اطلاعات پر جنرل ہوڈانے کہا کہ جموں کی صورتحال قابو میں ہے ، ہمارے سرحدی سپاہی اس بات کو یقینی بنانے میں لگے ہوئے ہیں کہ کسی بھی مذموم عزائم کو انجام دینے کی غرض سے سرحدی خطہ میں کوئی داخل نہ ہونے پائے۔ پاکستان کی جانب سے عسکریت پسندوں کی حمایت کے تئیں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک کی حکومت کی جانب سے عسکریت پسندوں کی تائید و حمایت ہنوز جاری ہے ۔

Terror infra across the border "intact & active": Gen Hooda

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں