مسلم کوٹہ مسئلہ پر ماہرین سے حصول رائے جاری - وزیراعلیٰ مہاراشٹرا فڈنویس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-07

مسلم کوٹہ مسئلہ پر ماہرین سے حصول رائے جاری - وزیراعلیٰ مہاراشٹرا فڈنویس

ممبئی
پی ٹی آئی
چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈ نویس نے آج کہا کہ وہ مسلمانوں کو تحفظات کے مسئلہ پر دستوری ماہرین کی رائے حاصل کررہے ہیں ۔ یہ دعویٰ کرتے ہوئے ان کی حکومت مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے عہد کی پابند ہے فڈ ناویس نے جنہوں نے کل ہی اقتدار کے100دن مکمل کرلئے کہا کہ سابق کانگریس، این سی پی حکومت نے مسلمانوں کے لئے کوٹہ کا اعلان کیا تھا وہ ایک دھوکہ تھا لیکن ان کی حکومت مسلم طبقہ کی ہمہ جہت ترقی چاہتی ہے۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ سابق حکومت کی جانب سے تجویز کردہ کوٹہ سے مسلم آبادی کے ایک مخصوص کوہی فائدہ پہنچے گا۔ کانگریس اور این سی پی نے مسلمانوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا اور گزشتہ سال انتخابات سے عین قبل بڑی عجلت میں سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی شعبہ میں مسلمانوں کے لئے تحفظات کا اعلان کیا ۔ تاہم بمبئی ہائی کورٹ نے صرف تعلیمی کوٹہ کو برقرار رکھا۔ اس کے بعد سے اس مسئلہ پر الجھن پائی جاتی ہے کہ آیا مذہبی بنیادوں پر تحفظات دئیے جاسکتے ہیں یا نہیں ۔ فڈ ناویس نے کہا کہ اس سلسلہ میں دستوری ماہرین سے رائے حاصل کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ، شیو سینا حکومت مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لئے پالیسی وضع کرے گی جس میں نتیجہ پر مبنی مصارف شامل ہوں گے ۔

Seeking opinion of experts on Muslim quota issue: Fadnavis

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں