تلنگانہ میں نئے پراجکٹس کے آغاز کے لئے مرکز سے تعاون کی اپیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-07

تلنگانہ میں نئے پراجکٹس کے آغاز کے لئے مرکز سے تعاون کی اپیل

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ ونود نے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ ریاست کے چندر شیکھر راؤ کا پہلے دن کا دہلی دورہ کامیا ب رہا ۔ آج انہوں نے مرکزی حکومت کے وزراء چیف الیکشن کمشنر ایچ ایس برہما سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے مرکزی وزراء سے تلنگانہ کے مسائل کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ ان مرکزی وزرائنے ان مسائل کو حل کرنے کے لئے مرکزی حکومت کا مکمل تعاون فراہم کرنے کا وعدہ کیا ۔ بی ونود نے آج دہلی میں اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مرکزی وزیر برائے کانکنی وفولاد نریندر سنگھ سے ملاقات کرکے ضلع کھمم کے بیارم میں اسٹیل فیکٹری قائم کرنے کے لئے نمائندگی کی ۔انہوں نے مرکز کو واقف کرایا کہ ریاستی حکومت اسٹیل فیکٹری کے قیام کے لئے اراضی ، پانی و دیگر سہولتیں فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کے چندر شیکھر راؤ نے مرکزی وزیر برائے ماحولیات پرکاش جاویدکرسے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ضلع نلگنڈہ کے دیہی علاقہ دامر چرلہ میں600میگا واٹس کے برقی پلانٹ کی تیاری کے لئے محکمہ ماحولیات کی جانب سے اجازت دینے کی درخواست کی ہے ۔ اس کے علاوہ کے سی آر نے مرکزی وزیر برائے صحت اور بہبود خاندان جگت پرکاش نڈا سے ملاقات کر کے انہیں شہر حیدرآباد میں آل انڈیا میڈیکل سائنسس قائم کرنے اور صحت کامرکز بنانے ، فارما یونیورسٹی کے قیام کیلئے مکمل تعاون کرنے کی درخواست کرنے کا تیقن دیا ۔

Telangana CM KCR appeals Centre for funds release and clearance for various projects

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں