شام کے فضائی حملے میں 82 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-07

شام کے فضائی حملے میں 82 افراد ہلاک

بیروت
رائٹر
شام کی فضائیہ نے حملے کرتے ہوئے مخالفین کے82افراد کو ہلاک کردیا ۔ یہ حملے دمشق کے باہر کیے گئے کیونکہ اس سے قبل باغیوں نے گورنمنٹ کی کنٹرول والے سنٹر پر راکٹ حملے کئے تھے ۔ یہ بات مانیٹرنگ گروپ نے آج بتائی ۔ سیرین آبزرویٹری فارہیومن رائٹس جو شام میں جنگ کی نگرنای کرتی ہے نے یہ اطلاع دی کہ 60فضائی حملے مشرقی گھوٹاضلع میں کل اور آج کیے گئے جس میں18بچے اور11جنگجو مہلوکین کی شامل ہیں ۔ فضائی حملوں میں مرنے والوں کی زیادہ تعداد کوئی شادونادر واقعہ نہیں ہے لیکن آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ راکٹ حملوں کے جواب میں یہ کارروائی کی گئی۔ جس کی وجہ سے دمشق میں10افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ شام کی خبر رساں ایجنسی صنعا نے بتایا کہ فوج نے بے شمار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جن میں اکثریت نام نہاد اسلامی فوج سے ہے جو کہ مشرقی گھوٹا میں واقع دیہاتوں کی ایک تنظیم ہے اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فوج نے جو بار ضلع میں سلسلہ وار حملے کیے ہیں، بطور خاص زملکا اور اربن میں خصوصی کارروائیاں انجام دی گئیں ۔ آبزرویٹری نے بتایا کہ کل حلب کے شورش پسندوں کے قبضہ والے علاقہ میں26افراد مارے گئے ۔ ٹوئیٹر کے ذریعہ دئیے گئے پیام سے یہ خیال پید اہوا ہے کہ اسلامی فوج کے سربراہ اظہر ان الوش نے کل بتایا تھا کہ راکٹ حملے انتقامی کارروائی کا حصہ ہے کیونکہ شامی فوج نے مشرقی گھوٹا میں کارروائی کی تھی۔ ظہران نے دمشق کو فوجی زور قرار دیا اور کہا کہ ان کا گروپ کسی بھی فضائی حملے کا جواب دے گا ۔ اسلامی فوج کی تشکیل2013میں سعودی عرب کی تائید حاصل کرنے کے بعد باغی گروپ کے انضمام سے عمل میں آئی ۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 2011میں شام کی خانہ جنگی کے بعد سے اب تک2لاکھ افراد مارے جاچکے ہیں ۔ یہ خانہ جنگی صدر بشار الاسد کے خلاف پر امن احتجاج کے ذریعہ شروع ہوئی تھی ۔

Monitor: Syria regime strikes kill 82 after rebels hit capital

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں