شام میں داعش کی جانب سے تعلیمی مواد کی تقسیم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-21

شام میں داعش کی جانب سے تعلیمی مواد کی تقسیم

قاہرہ
آئی اے این ایس
اسلامی اسٹیٹ( آئی ایس) سنی بنیاد پرست گروپ کی جانب سے شام اس کے کنٹرول والے علاقوں کے اسکولوں میں چھ مضامین پر مشتمل تعلیمی مواد کی تقسیم شروع کی گئی ہے ۔ سیرین آبزرویٹری فارہیومن رائیٹس ( ایس او ایچ آر) نے یہ اطلاع دی ہے ۔ ایس او ایچ آر نے یہ بات نوٹ کی ہے کہ اس کے پروگرام کا اصل مضمون وحدانیت ہوگی جس کے179صفحات ہیں جس میں محمد عبدالوہاب کے پیام کو اجاگر کیا گیا ہے جو کہ جزیرۃ العرب کے عالم دین تھے ۔ جو اللہ واحد کی ذات میں یقین کرنے کی بنیاد کی وضاحت کرتے ہیں۔ تمام مضامین عربی ، انگریزی ، ریاضی ، جغرافیہ اور طبعیات( فزکس) اور کیمیاء( کیمسٹری) کے ہیں۔ مزید براں گروپ نے ہفتہ کو عام اسکول کا دن مقرر کیا ہے، جمعہ کو ہی تعطیل دی گئی ہے ۔ آئی ایس اسکولوں کے اساتذہ کو مجبور کررہے ہیں کہ وہ عسکریت پسند سے تنظیم سے وابستگی رکھیں یا پھر اپنی نوکری چھوڑ دیں ۔ گزشتہ جون میں آئی ایس نے اپنے طور پر اپنے کنٹرول والے علاقہ کو خلاف قرار دیا تھا۔

IS distributes educational material in Syria

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں