اترپردیش میں سیاحت کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل - وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-23

اترپردیش میں سیاحت کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل - وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو

Maiden-UP-Travel-Mart-opens-in-Lucknow
لکھنو
ایس این بی
ریاست میں سیاحتی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس کے لئے حکومت رقم کی کمی نہیں ہونے دے گی ۔ یہ بات آج یہاں ریاست کے وزیر اعلیٰ اکھلیش سنگھ یادو نے اتوار کو لامارمٹنیئر بوائز کالج میں یو ٹریویل مارٹ2015کے افتتاح کے موقع پر بطور مہمان خصوصی کہی ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ اتر پردیش محکمہ سیاحت کی ویب سائٹ کا افتتاح بھی کیا ۔ تقریب کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک کی دیگر ریاستوں کے مقابلے ریاست میں سیاحت کے زیادہ مواقع ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ سیاح آگرہ آکر وہیں سے لوٹ جاتے ہیں ۔ ریاست میں سیاحت والے مقامات ابھی لوگوں کو نظر نہیں آرہے ہیں ۔ دنیا میں لکھنو جیسے کم شہر ہیں جہاں بیچ شہر سے ندی بہتی ہے ۔ حکومت نے گومتی کو خوبصورت بنانے کی جو کوشش شروع کی ہے اسے انجام تک ضرور پہنچایاجائے گا ۔ لکھنو سے آگرہ کے درمیان بننے والے ایکسپریس وے کی تعمیر ہوجانے کے بعد لکھنو میں سیاحت میں اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر سنجیدگی سے کوشش کی جائے تو سیاحوں کو آگرہ سے لکھنو و بنارس و دیگر مقامات پر آسانی سے لایاجاسکتا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اتر پردیش نے ملک کے کئی وزراء اعظم دیے ہیں اس لئے مرکزی حکومت کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ اگر ریاستی حکومت سیاحت کی ترقی کے لئے ایک روپے خرچ کرے تو مرکزی حکومت بنارس میں سیاحت کی ترقی کے لئے سور روپے خرچ کرے ۔ سیاحت کو انڈسٹری کے طور پر فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ مختلف بیرونی ممالک میں سیاحت پر اقتصادیات میں ترقی ہوئی ہے ۔ ریاست میں بھی سیاحت کی ترقی سے ریاست کی ترقی ضرور ہوگی اور اس کا سبھی کو فائدہ ہوگا ۔ انہوں نے مارٹ میں آئے نمائندوں کو یقین دلایا کہ ان کے مشورے پر حکومت ضرور عمل کرے گی ۔ وزیر سیاحت اوم سنگھ نے کہا کہ لوگ خواب دکھاتے ہیں کہ لیکن وزیر اعلیٰ کی پہل پر اتنے بڑے ٹریویل مارڈر کا خواب آج تعبیر ہوا ہے ۔ سیاحت پوشیدہ صنعت ہے جسے وزیر اعلیٰ نے پہچانا ہے ۔ یہ مارٹ ریاستی کے سکریٹری امرت ابھجات نے پروجیکٹ کے ذریعہ ریاست میں سیاحتی مقامات پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے سیاحت ترقی کے لئے مستقبل کے منصوبوں کو بھی بتایا۔ چیف سکریٹری آلوک رنجن نے کہا کہ ریاست کے سیاحتی مقامات کی مارکیٹنگ کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس کے لئے ایسے ہی مارٹ کا اہتمام کرنا ضروری تھا۔ ٹریویل مارٹ کے انعقاد میں اہم کردار کرنے والی فکی کی صدر جیوتسنا سوری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے ہیرپٹیچ آرک کا تصور کرکے ریاست میں سیاحت کی نئی امیدوں کو تلاش کیا ہے ۔ اس موقع پر مختلف ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے گئے ۔

Maiden UP Travel Mart opens in Lucknow
Uttar Pradesh government working to promote tourism: CM Akhilesh Yadav

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں