پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی کا وہ گلا بند سوٹ جو انہوں نے صدر امریکہ بارک اوباما کے حالیہ دورہ ہند کے موقع پر زیب تن کیا تھا 4.31کروڑ روپے میں ہراج کیا گیا۔ گزشتہ تین دنوں سے اس سوٹ کے لئے مختلف تاجروں نے بولیاں لگائی تھیں تاہم دھرما نندا ڈائمنڈ کمپنی کے لال جی پٹیل اور ان کے بیٹے ہتیش پٹیل نے زبردست بولی لگاتے ہوئے اسے حاصل کرلیا ۔ ضلع کلکٹر راجندر کمار نے اعلان کیا کہ شام5بجے ہران کا وقت ختم ہونے کے بعد یہ سوٹ ہتیش پٹیل کے حوالہ کردیا گیا ہے ۔ سوٹ کی خصوصیت یہ تھی کہ اس کی ہر دھاری پر نریندر مودی کا پورا نام لکھا ہوا تھا ۔ اس کی مالیت10لاکھ روپے تھی، لیکن ہراج کی شروعات میں اس کی کوئی بنیادی قیمت نہیں رکھی گئی ، تاہم11لاکھ روپے سے بولی کی شروعات ہوئی تھی ۔
PM Narendra Modi's monogrammed suit sold for Rs 4.31 crore
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں