شمال مشرقی ریاستوں کے ساتھ مرکز کا تال میل - وزیر اعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-21

شمال مشرقی ریاستوں کے ساتھ مرکز کا تال میل - وزیر اعظم مودی

ایٹا نگر
پی ٹی آئی
شمال مشرق کی ترقی کے لئے ناقص رابطہ کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ مرکز، ترقی میں رکاوٹیں دور کرنے کے لئے علاقہ کی ریاستوں کے ساتھ تال میل میں کام کررہا ہے ۔ مودی جنہوں نے دو ٹرینوں کو جھنڈی دکھائی اور پاور پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھا کہا کہ ارونا چل پردیش گتی(رفتار) اور اوجا( برقی) دونوں چیزیں حاصل کررہا ہے۔ یہ پراجکٹس جن کا آج آغاز ہورہا ہے ۔ رابطہ اور برقی کی فراہمی کو جہت عطا کرے گا۔ جس کے بدلہ میں وہ غربت سے لڑنے کے لئے طاقتور ہتھیار بن جائیں گے جو صرف نعروں کی بنیاد پر نہیں کیاجاسکتا۔ مودی نے ملک کے ریلوے نقشہ میں ارونا چل پردیش کو رسمی طور پر شامل کرنے کے بعد یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کے وزراء اور سینئر عہدیدار ترقی میں رکاوٹیں دور کرنے کے لئے شمال مشرقی ریاستوں کے ساتھ تال میل میں کام کررہے ہیں ۔ ہندوستان اس وقت ترقی کرے گا اگر ارونا چل پردیش ترقی کرے ۔ وزیر اعظم نے نہر لاگن ، نئی دہلی، اور نہر لاگن ، گوہاٹی کے درمیان اے سی ایکسپریس ٹرینوں کو ریمورٹ کنٹرول کے ذریعہ جھنڈی دکھائی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے ارونا چل پردیش میں نہر لاگن اور آسام کے ضلع لکھمپور میں ہار متی کے درمیان براڈ گیج ریلوے پٹریوں کو قوم کے نام معنون کیا۔ انہوں نے132کے وی برقی ٹرانسمیشن اور تقسیم نظام پراجکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور ایٹا نگر واٹر سپلائی پراجکٹ کو متعارف کروایا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے29ویں یوم تاسیس کے موقع پر ریاست کے عوام کو نئی ٹرینیں ایک خصوصی تحفہ ہیں ۔ مودی نے کہا کہ نئی ریل کے ذریعہ ریاستی دارالحکومت اور قومی دارالحکومت کو جوڑنے سے سیاحت کی صنعت کو جلد فروغ حاصل ہوگا ۔ اور ملک کے مختلف مقامات سے سیاح ا س ریاست کوآ ئیں گے ۔ ریاست کے ہائیڈل پاور پراجکٹ کی قوت محرکہ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ان مثالوں کا حوالہ دیا کہ کس طرح نیپال اور بھوٹان ہائیڈل پاور کے ذریعہ اپنی معیشت کو بہتر بنارہے ہیں ۔ اور ارونا چل پردیش نے ملک کے لئے ایسا ہی کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اروناچل پردیش پورے ملک کو برقی فراہم کرسکتا ہے اور ریاست کی ہائیڈل قوت محرکہ کی ترقی کی اپیل کی ساتھ ہی انہوں نے عوام کو مناسب معاوضہ دینے کی بھی وکالت کی جو ہائیڈروپراجکٹس کی وجہ سے بے گھر ہوگئے ہیں ۔

PM Modi flags off two trains in Arunachal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں