وزیر اعظم مودی نے این سی پی لیڈر شردپوار کی تعریف کی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-15

وزیر اعظم مودی نے این سی پی لیڈر شردپوار کی تعریف کی

بارامتی
ایجنسیاں
سیاست میں کوئی مستقل دوست یا دشمن نہیں ہوتا، یہ بات آج اس وقت ایک بار پھر ثابت ہوئی جب گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں شرد پوار اور ان کی این سی پی پر شدید تنقید کرنے والے وزیر اعظم نریندر مودی نے ان سے آج ملاقات کی ۔ مودی ہفتہ کو مہاراشٹرا کے ایک روزہ دورہ پر تھے ۔ اس دورہ کے دوران وہ این سی پی سربراہ شرد پوار کے مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے بارہ متی میں نہ صرف ان کے ساتھ ایک پروگرام میں شرکت کی ان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ۔ یہ وہی مودی ہیں جنہوں نے گزشتہ سال مہاراشٹرا انتخابات کے دوران پوار کی نیشنلسٹ پارٹی کو این سی پی کو نیچرل کرپٹ پارٹی قرار دیا تھا کہ اور عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ چچابھتیجے ، شرد پوار اور اجیت پوار کی جوڑی سے آزاد ہوجائیں ۔ بارامتی کے پروگرام میں ایک پلیٹ فارم پر نظر آنے کے بعد مودی نے شرد پوار کے گھر میں کھانا بھی کھایا۔ لوک سبھا انتخابات کی مہم کے دوران تلخ الزامات کے تبادلہ کے باوجود نتائج سامنے آنے کے بعد این سی پی نے بی جے پی کی غیر مشروط تائید کا اعلان کیا تھا ۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق شیو سینا سے تعلقات میں بڑھتی ہوئی تلخیوں اور کشمکش کے پس منظر میں بی جے پی، این سی پی کے پینگیں بڑھا رہی ہے ۔ مودی نے بارہ متی پروگرام کے دوران شردپوار کی دل کھول کر تعریف کی اور انکشاف کیا کہ جب وہ گجرات کے چیف منسٹر تھے تو حکومت کے ساتھ انہیں کافی مسائل کا سامنا ہوتا تھا اور وہ اس وقت شرد پوار سے ہی بات کرتے تھے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایسا کوئی مہینہ نہیں ہوتا تھا جب وہ دو تین بار شرد پوار سے بات نہیں کرتے تھے ۔

Modi praises Pawar on home turf, says samwaad is the 'beauty of democracy'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں