بہار اسمبلی اسپیکر کی سیاسی جماعتوں کے قائدین کو نوٹس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-15

بہار اسمبلی اسپیکر کی سیاسی جماعتوں کے قائدین کو نوٹس

پٹنہ
پی ٹی آئی
بہار اسمبلی کے اسپیکر ادے نارائن چودھری نے آج تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کا ایک اجلاس طلب کیا، تاکہ20فروری کے تحریک اعتماد کے لئے انتظامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیاجاسکے ۔ چودھری نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کا ایک اجلاس 16فروری کو3بجے دن منعقد کیاجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ چیف منسٹر جتن رام مانجھی کو ایک علیحدہ مکتوب روانہ کیا جائے گا تاکہ وہ میٹنگ میں شریک ہوں ۔ اس میٹنگ میں20فروری کو ایوان میں انتظامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ مذکورہ تاریخ پر گورنر کے سی ناتھ ترپاٹھی کے دونوں ایوانوں سے مشترکہ خطاب کے فوری بعد اعتماد کاووٹ طلب کیاجائے گا ۔ اس سوال پر کہ آیا جنتادل یو نے اعتماد کے ووٹ کے دوران اپوزیشن کی گیلری میں بیٹھنے اور اس کے قائد وجئے چودھری کو قائد اپوزیشن تسلیم کرنے کی اجازت مانگی ہے، انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران اس مسئلہ پر بھی تبادلہ خیال کیاجائے گا ۔ اسی دوران ایک آزاد رکن اسمبلی پون جیسوال نے جومانجھی کا ساتھ دے رہے ہیں، نتیش کمار گروپ کی جانب اسپیکر کے جھکاؤ رکھنے پر ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ایک نوٹس دی ہے ۔

Bihar Assembly Speaker calls meeting for arrangements during trust vote

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں