اوباما بیان - بی جے پی ہندوستانی شناخت کو پوری دنیا میں مجروح کر رہی ہے - کانگریس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-07

اوباما بیان - بی جے پی ہندوستانی شناخت کو پوری دنیا میں مجروح کر رہی ہے - کانگریس

نئی دہلی
یو این آئی
امریکی صدر بارک اوباما کے بیان کے پچھلے کچھ سالوں میں ہندوستان میں تمام قسم کے مذہبی عقائد کے سلسلہ میں عدم رواداری کے واقعات سے مہاتما گاندھی بھی حیرت زدہ رہ جاتے‘‘ پر کانگریس نے آج سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ این ڈی حکومت ملک کی شناخت کو پوری دنیا میں مجروح کررہی ہے ۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری اجئے ماکن نے آج رپورٹرس سے کہا این ڈی اے حکومت اور وزیر اعظم مودی نے امریکی صدر بارک اوباما کو یوم جمہوریہ تقاریب میں بہت جوش و خروش سے مدعو کیا تھا ۔ مودی اور بی جے پی کو اب ہمیں بتانا چاہئے کہ انہوں نے امریکی صدر کو ملک کا کیسا چہرہ بتایا کہ انہوں نے اس طرح کا بیان دیا۔ اس سے قبل اوباما کی تقریر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اے آئی سی سی ترجمان آنند شرما نے کہا کہ بی جے پی قائدین کے حالیہ فرقہ وارانہ بیانات نے ملک کی شناخت کو مجروح کردیا ہے ۔ شرما نے کہا کہ اگر وزیر اعظم بی جے پی قائدین کے بیانات پر خاموش رہتے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ان چیزوں کی تائید کرتے ہیں نہیں تو انہیں کچھ کہنا چاہئے تھا۔ خبریں گردش کرتی ہیں۔ تمام فرقہ وارانہ بیانات ملک کی امیج کو مجروح کرتے ہیں ۔ اس سے قبل27جنوری کو بھی نئی دہلی کے سری فورٹ میں مخاطبت میں اوباما نے ایک سخت جملہ کہا تھا کہ مذہبی عدم برداشت کی وجہ سے ہندوستان ترقی نہیں کرسکتا ۔ ادھر اوباما کے بیان پر حکومت کا رد عمل ، ہندوستان میں مذہبی عدم رواداری کے امریکی صدر بارک اوباما کے بیان پر حکومت نے محتاط رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کسی طرح کا کوئی بیان ہندوستان کی رواداری کی تاریخ کو تبدیل نہیں کرسکتا ۔ دو سینئر وزراء وزیر مالیات ارون جیٹلی اور وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے یاد دلایا کہ ہندوستان ایک کثیر مذہبی اور ہمہ تہذیبی ملک ہے جہاں طبقات بشمول مسلمان ، عیسائی ، پارسی اور یہودی موجود ہیں ۔ یہاں رپوٹرس سے مخاطبت میں جیٹلی نے کہا کہ کوئی سماج ایک رودار سماج ہونا چاہئے ۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ ہر ایک کو اسے قبول کرنا چاہئے ۔ یہ بہتر ہے کہ روادار ہونا چاہئے ۔ ہندوستان میں رواداری کی ایک تہذیبی تاریخ رہی ہے ۔ کسی طرح کا انحراف تاریخ تبدیل نہیں کرسکتا ۔ اوباما کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سنگھ نے اترا کھنڈ میں کہا جہاں تک مذہبی رواداری کا تعلق ہے وہ ہندوستانی رسم و رواج میں پیوست ہے ۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہندوستانی تہذیب کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ مذہب، ذات پات کی بنیاد پر یہاں کبھی بھید بھاؤ نہیں ہوا۔

Obama gandhi statement Congress attacked BJP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں