کسی بھی آرڈیننس کو واپس نہیں لیا جائے گا - وینکیا نائیڈو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-27

کسی بھی آرڈیننس کو واپس نہیں لیا جائے گا - وینکیا نائیڈو

نئی دہلی
پی ٹی آئی
حکومت نے آج کہا کہ کسی بھی آرڈیننس کو واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جس میں حصول اراضی آرڈیننس بھی شامل ہے تاہم بجٹ کے بعدبلوں پر بحث کے وقت تجاویز پر غور کیااجئے گا۔ وزیر پارلیمانی امور وینکیا نائیڈو نے اعتماد ظاہر کیا کہ حکومت اپنے اقدامات کو آگے بڑھانے میں در پیش مسائل سے نمٹ لے گی اور تمام دوست ،حلیف اور تائیدی پارٹیاں تعاون دین گی ۔ انہوں نے کانگریس پر الزام عائد کیا کہ وہ اس مسئلہ پر دوہرے معیارات اختیار کررہی ہے ۔ نائیڈو نے پارلیمنٹ کے باہر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی آرڈیننس کو واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا خواہ یہ اراضی آرڈیننس ہو یا کوئلہ آرڈیننس ہو یا کنکنی یا معدنیات کا آرڈیننس ہو یا ای رکشہ آرڈیننس ہو۔ ان تمام آرڈیننس کو آگے بڑھایا جائے گا اور پھر ہم چاہیں گے کہ پارلیمنٹ میں مباحث ہوں اور فیصلہ کیاجائے۔ وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ’’میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ ہم اپنے تمام دوستوں، حلیفوں اور تائیدی پارٹیوں سے بات کررہے ہیں اور ہمیں پورا اعتماد ہے کہ وہ ہمارے ساتھ آئیں گے ۔ اس معاملہ میں کوئی مسائل نہیں ہوں گے ، بعض خدشات کو پیدا کیا گیا ہے ۔ ان خدشات کا ازالہ کیاجائے گا جیسا کہ ہم پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ کوئی بامعنی تجاویزاگر ہوں تو انہیں ملحوظ رکھاجائے گا۔

No question of going back on ordinances, let Parliament decide: M Venkaiah Naidu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں