اوباما نے مودی کو بات چیت کے لئے آمادہ کیا - پاکستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-15

اوباما نے مودی کو بات چیت کے لئے آمادہ کیا - پاکستان

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے بموجب پاکستان سے بات چیت کے لئے خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر کو اسلام آباد روانہ کرنے کے وزیر اعظم مودی کے کل کے فیصلہ کے پیچھے امریکہ ہے۔ سرتاج عزیز کا ماننا ہے کہ امریکہ اور دوسروں نے مودی کو بات چیت شروع کرنے کے لئے آمادہ کیا۔ انہوں نے اسلام آباد میں ایک اخبار رائزنگ کشمیر کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے اندرونی پہلوؤں نے بھی شائد کچھ رول ادا کیا ہے ۔ دونوں خارجہ سکریٹریز ہند۔ پاک بات چیت کے احیاء کے ایجنڈہ اور اس کے وقت کے بارے میں غور کریں گے ۔ سرتاج عزیز نے امریکی صدر بارک اوباما کے حالیہ دورہ نئی دہلی کا ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات اور بات چیت کے احیاء کے لئے ہندوستان پر زور دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کو مودی کے فون کے بارے میں سرتاج عزیز نے کہا کہ یہ ایک اچھی شروعات ہے لیکن اب یہ دیکھنا ہے کہ کیا اس سے با مقصد بات چیت شروع ہوتی ہے ۔ اس کا انحصار خارجہ سکریٹریز کے درمیان بات چیت پر ہے ۔

PM Modi 'persuaded' by US to resume dialogue with Pak: Sartaj Aziz

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں