لندن کے پارلیمنٹ اسکوائر پر مہاتما گاندھی کے مجسمہ کی تنصیب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-23

لندن کے پارلیمنٹ اسکوائر پر مہاتما گاندھی کے مجسمہ کی تنصیب

لندن
پی ٹی آئی
کافی انتظار کے بعد مہاتما گاندھی کے کانسہ کا مجسمہ یہاں14مارچ کو برطانیہ کے تاریخی پارلیمنٹ اسکوائر میں بے نقاب کیاجائے گا ۔ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے آج یہ اعلان کیا ۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب گاندھی مجسمہ میموریل ٹرسٹ نے عطیات میں ایک ملین پاؤنڈ کے نشانہ کو عبور کرلیا ۔ جب کہ گزشتہ دو ہفتوں میں اسٹیل کے صنعت کار لکشمی ایم متل نے1لاکھ پاؤنڈ ارو کے وی کامت کی زیر صدارت انفوسس بورڈنے2,50,000پاؤنڈس کا عطیہ دیا ہے ۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی توقع ہے کہ مجسمہ کی تنصیب کی تقریب میں خصوصی مہمان ہوں گے ۔ جو جنوبی افریقہ کے مخالف نسل پرستی لیڈر نیلسن منڈیلا اور برطانیہ کے جنگ کے وقت کے وزیر اعظم ونسٹن چرچل کے ساتھ اسکوائر میں نصب کیاجانے والا آخری مجسمہ ہوگا۔ پارلیمنٹ اسکوائر میں مجسمہ نہ صرف ہمارے دونوں ملکوں کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا بلکہ دنیا کی قدیم ترین جمہوریتوں اور ان کی وسعت کے درمیان دوستی کے ٹھوس بندھن کو فروغ دے گا۔ کیمرون نے ایک بیان میں یہ بات کہی۔ مہاتما گاندھی عوام کے لئے ایک وجدان کے حامل ہیں اور عدم تشدد کی ان کی رسائی نہ صرف برطانیہ اور ہندوستان کے لئے ایک مثبت وراثت ہے بلکہ پوری دنیا کے لئے یہ ایک مثبت وراثت ہے ۔

​Mahatma Gandhi statue to be unveiled in Parliament Square

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں