مفتی محمد سعید وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر ہوں گے - پی ڈی پی اور بی جے پی کا سمجھوتہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-22

مفتی محمد سعید وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر ہوں گے - پی ڈی پی اور بی جے پی کا سمجھوتہ

جموں
آئی اے این ایس
جموں و کشمیر میں تشکیل حکومت کے لئے بی جے پی کے ساتھ پی ڈی پی کامعاہدہ ہوگیا ہے جس کی رو سے پی ڈی پی کے سرپرست مفتی محمد سعید مکمل چھ سال کی میعاد کے لئے اس ریاست کے چیف منسٹر ہوں گے ۔ پارٹی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ مفتی سعید ممبئی میں ایک ہفتہ گزارنے کے بعد کل ہی جموں پہنچے تھے ۔ ان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ متنازعہ مسائل پر دونوں پارٹیوں کے درمیان سمجھوتہ طے پاگیا ہے۔’’دفعہ370‘‘مسلح فورسس خصوصی اختیارات ایکٹ(افسپا) اور مغربی پاکستان کے پانہ گزینوں جیسے متنازعہ مسئلہ پر مشترکہ اقل ترین پروگرام( سی پی ایم) کے تحت معاہدہ ہوا ہے ۔ پی ڈی پی ذرائع کے بموجب اس بات پر اتفاق رائے ہوا ہے کہ تحریری حوالہ کے بغیر دونوں ہی جماعتیں اندرون ایک سال ساری ریاست سے افسپا کی دستبرداری کے مطالبہ کو قبول کرنے کے بجائے اب دونوں جماعتوں نے ایک کمیٹی قائم کرنے سے اتفاق کرلیا ہے جو بتدریج لیکن بر وقت ریاست میں تمام علاقوں سے اس قانون کو واپس لئے جانے کی سفارش کریں گی۔ بی جے پی ذرائع کا کہناہے کہ پی ڈی پی نے بی جے پی کے اس مطالبہ سے اتفاق کرلیا ہے کہ مشترکہ اقل ترین پروگرام کے ذریعہ مسائل کو سیاسی رنگ نہ دیاجائے جو مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں کو در پیش ہیں بلکہ ان مسائل کو انسانی بنیادوں پر حل کیاجائے۔ تشکیل حکومت کے تعلق سے میڈیا اطلاعات پر تبصرہ کرنے کی خواہش پر پی ڈی پی کے چیف ترجمان نعیم اختر نے کہا کہ میں آج مفتی صاحب سے ملاقات کررہاہوں اور اگرکوئی بات قطعیت پاجائے تو میں ان سے میڈیا کو واقف کرادوں گا۔(بتایاجاتا ہے کہ پاکستانی پناہ گزین وہ25ہزار خاندان ہیں جو ہند۔ پاک جنگوں1947،1965اور اس کے بعد اس ریاست کو آئے تھے) اس کو ایک بے قاعدگی سے تعبیر کیاجارہا ہے ۔ کہ یہ پناہ گزیں پارلیمنٹ کے انتخابات میں تو ووٹ دے سکتے ہیں لیکن اسمبلی انتخابات میں نہیں کیونکہ ملک کے دستور کے علاوہ ریاست جموں و کشمیر کا اپنا یاک دستور ہے اور دونوں ہی دساتیر کا اطلاق اس بات پر ہوتا ہے ۔ ریاست میں ہائیڈروالیکٹرک برقی پراجکٹس کی زیر ملکیت برقی کارپوریشن( این ایچ پی سی) کو اس ریاست میں واپس دینے کے پی ڈی پی کے مطالبہ پر باخبر ذرائع نے بتایا کہ پراجکٹوں کی ریاستی ملکیت کے لئے مرکزی امداد کے حصول کے لئے دونوں جماعتیں مل کر کام کریں گی۔ معتبر ذرائع نے بتایا کہ تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں اور اب دونوں جماعتوں کے درمیان معاہدہ کا(رسمی) اعلان باقی ہے جو دو تین دن میں کیاجاسکتا ہے ۔ مشترکہ اقل ترین پروگرام کے مسودہ کو رسمی صورتگری کے اعلان کے بعد مفتی سعید وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے ۔

Jammu and Kashmir deal done: New partners PDP, BJP step over divide

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں