خامنہ ای کی جانب سے اوباما کو مکتوب کی تردید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-17

خامنہ ای کی جانب سے اوباما کو مکتوب کی تردید

تہران
اے ایف پی
ایران نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے اکتوبر میں امریکی صدر کی جانب سے تحریر کردہ مکتوب، جسمیں داعش کے خلاف تعاون کی پیشکش کی گئی تھی ، کے جواب میں ایک مکتوب تحریر کی اہے ۔ وال اسٹریٹ جرنل نے جمعہ کو اطلاع دی تھی کہ خامنہ ای جن کی بات ایران کے تمام امور میں حتمی حیثیت رکھتی ہے ، نے اوباما کو ان کے مکتوب کے جواب میں ایک خفیہ مگر بے وعدہ مکتوب تحریر کیا ہے ، لیکن اتوار کے روز جاری ایک بیان میں وزارت خارجہ نے کسی بھی نئی مراسلت کی تردید کی ہے۔ وزارت کے ترجمان مرضیح افخام نے کہا کہ امریکی صدر سابق میں مکتوبات تحریر کرچکے ہیں اور کچھ معاملات میں ان کے جواب دیے گئے ۔ تاہم کوئی نیا خط نہیں لکھا گیا۔‘‘جرنل نے اطلاع دی کہ خامنہ ای نے اوباما کے خط کے جواب میں تحریر کردہ مکتوب میں امریکہ کے خلاف تاریخی شکایتیں کی ہیں ۔ واضح رہے کہ اوباما نے ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے پر داعش کے خلاف تعاون کی تجویز رکھی تھی ۔

Iran denies Khamenei letter to Obama

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں