نیوکلیر مذاکرات کے دوران نرم انداز میں بات کرنے کی صلاح - خامنہ ای کی وزیر خارجہ کو ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-18

نیوکلیر مذاکرات کے دوران نرم انداز میں بات کرنے کی صلاح - خامنہ ای کی وزیر خارجہ کو ہدایت

تہران
اے ایف پی
ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے وزیر خارجہ جواد ظریف کو ملک کے نیو کلیر پروگرام کے بارے میں عالمی مذاکرات کے دوران مسکر کربات کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ وزیر خارجہ جواد ظریف نے بتایا کہ آیت اللہ خامنہ ای نے انہیں مذاکرات کے دوران بآواز بلند بات رکھنے کی بجائے اپنا موقف مسکراتے ہوئے پیش کرنے کے لئے کہا ہے ۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای تک شاید یہ اطلاع پہنچ گئی ہے کہ جواد ظریف دوران مذاکرات امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے زیادہ بلند آواز میں بات کرتے ہیں یہاں تک کہ کئی بار ان کے محافظ کو کمرے میں جھانک کر دیکھنا پڑتا ہے کہ سب کچھ ٹھیک تو ہے ۔ جواد ظریف نے ایک اسکول کے دورے کے دوران طلبہ کو بتایا کہ جب وہ آیت اللہ خامنہ ای سے ملے تو انہوں نے پوچھا’’آپ مذاکرات کے دوران چیختے کیوں ہیں ؟ آپ کو جو کچھ کہنا ہو اسے مسکراتے ہوئے کہئے ۔ بحث کرنے کی بجائے منطق کے ساتھ گفتگو کیا کیجئے، جنوری کے مہینے میں جواد ظریف پر جان کیری کے ساتھ دوستانی رویہ رکھنے پر ایران کے سخت گیر رہنماؤں کی جانب سے کڑی تنقید کی گئی تھی۔ قدامت پسند ارکان پارلیمان نے مطالبہ کیا تھا کہ ظریف ایوان میں آکر اس تصویر کی وضاحت کریں جس میں وہ جان کیری جینوا میں اکھٹے چہل قدمی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ تاہم ایران کے صدر حسن روحانی نے شکایت کرنے والوں کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ جوہری مذاکراتی ٹیم پر تنقید ایران کے قومی مفادات کے خلاف ہے ۔ ایران اور6عالمی طاقتوں ، جن میں امریکہ، برطانیہ ،فرانس ، جرمنی، روس اور چین شامل ہیں ۔ کے درمیان جاری مذاکرات نومبر2014میں اختتام پذیر ہونا تھے لیکن فریقین کے درمیان کوئی جامع اور وسیع معاہدہ طے نہ ہوسکا، تاہم ان ممالک کو امید ہے کہ30جون تک ایک حتمی معاہدہ ہوجائے گا۔

Iran: Foreign minister told to smile at nuclear talks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں