البغدادی اوسط طالب علم سے دنیا کا انتہائی مطلوب شخص - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-21

البغدادی اوسط طالب علم سے دنیا کا انتہائی مطلوب شخص

IS-chief-Baghdadi
برلن
پی ٹی آئی
اسلامی اسٹیٹ کے سربراہ خطرناک البغدادی جن کی سرکی قیمت10ملین ڈالر رکھی گئی ہے۔ اسے اسکول میں ایک سال تک دو بارہ رہنا پڑا تھا کیونکہ عراقی فوج نے اسے مسترد کردیا تھا اور قانوں کی تعلیم حاصل کرنے وہ یونیورسٹی میں جگہ پانے میں ناکام ہوگیا تھا۔ بغدادی جو خود کو خلیفہ قرا ر دیتا ہے ، اس نے آئی ایس آئی ایس کا نیا نام اسلامی اسٹیٹ دیا ہے اور وہ اپنے دور عنفوان شباب میں غیر معمولی حیثیت نہیں رکھتا تھا ۔ جرمنی میں ریسرچ کرنے والوں سے موصول ہوئی معلومات میں ظاہر ہوا ہے 44سالہ بنیاد پرست اسلامی لیڈر خطرناک آئی ایس آئی ایس کا سربراہ ہے ۔ جس نے عراق اور شام کے ایک بڑے علاقہ پر اپنا کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور اس نے سینکڑوں شہریوں اور غیر ملکیوں کے سر قلم کردیے ہیں بتایاجاتا ہے کہ بغدادی انگریزی میں انتہائی کمزور تھا اس لئے اسکول میں مزید ایک سال روکا تھالندن کے ایک اخبار نے یہ اطلاع دی ہے ۔ عراق میں اس کے آبائی ٹاون سمارا میں کئے گئے انٹر ویو میں یہ نئی تفصیلات وہاں رہنے والوں نے بتائی جہاں وہ اسکول جایاکرتا تھا اور تنگ سڑکوں پر فٹبال بھی کھیلا کرتاتھا ۔ وہ اقتدار کوپسند کرتا تھا اور کافی اثر و رسوخ کا حامل تھا ۔ بغدادی کے ایک سابق پڑوسی نے یہ انکشاف کیا ہے ، وہ سنی مسلمان خاندان کے چار لڑکوں میں تیسرا تھا ، اسے عراقی فوج میں شامل کرنے سے انکار کردیا گیا تھا کیونکہ اس کی نظر کمزور پائی گئی بغدادی مقامی اسکول میں ایک اوسط درجہ کا طالب علم تھا ۔ اسلامی تعلیمات( دینیات) آٹھ سال تک حاصل کرنے کے بعد اس نے1999میں پی ایچ ڈی حاصل کی ۔ جس کی بدولت وہ آئی ایس آئی ایس لیڈر بننے میں کامیاب رہا ۔ اس کے اسکولی دوست آئی ایس ائی ایس کے ہاتھوں مارے گئے جس کے بعد وہ تنظیم کا امیر بن گیا جو سب کو خوفزدہ کرنے والی تھی ۔

IS chief Baghdadi: From average schoolboy to world's most wanted man

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں