جاسوسی معاملہ میں کسی کو بخشا نہیں جائے گا - وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-22

جاسوسی معاملہ میں کسی کو بخشا نہیں جائے گا - وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ

نئی دہلی
یو این آئی
وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ وزارت پٹرولیم سے خفیہ دستاویزات کی چوری کے معاملہ میں کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا ۔ اور قصوروار وں کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی ۔ راج ناتھ سنگھ نے صحافیوں سے کہا کہ وزارت سے خفیہ دستاویزارت کی چوری کا معاملہ طویل عرصہ سے جاری ہے ، اس لئے ایسے حالات پیدا ہوئے ہیں ۔ پولیس اس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے اور جلد ہی دودھ کا دوھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا ۔ کسی بھی قصوروار کو بخشا نہیں جائے گا اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم چوکس نہیں ہوتے تو یہ معاملہ روشنی میں نہیں آتا۔ دریں اثناء معاملہ میں گرفتار سابق صحافی شاننو سیکیا نے آج یہ کہہ کر سنسنی پھیلا دی کہ یہ10ہزار کروڑ کا اسکام ہے جسے دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ سیکیا نے یہ بات میڈیا کے سامنے اس وقت کہی جب انہیں طبی جانچ کے بعد اسپتال سے دہلی پولیس کی کرائم برانچ میں لایاجارہا تھا ۔ وہ اس وقت تین دن کی پولیس تحویل میں ہیں ۔ واضح رہے کہ دہلی پولیس نے پٹرولیم وزارت سے اہم خفیہ دستاویزات کی چوری کرکے کارپوریٹ گھرانوں کو فروخت کرنے والے ایک گروہ کا انکشاف کیا ہے ۔

Guilty in espionage case would not be spared: Rajnath Singh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں