شہری ترقیاتی منصوبہ میں شہریوں کی شرکت لازمی - مرکزی وزیر وینکیا نائیدو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-19

شہری ترقیاتی منصوبہ میں شہریوں کی شرکت لازمی - مرکزی وزیر وینکیا نائیدو

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی حکومت نے آج شہری ترقی کے منصوبوں میں مثالی تبدیلی کے لئے ریاستوں اور شہری انتظامیہ کو فیصلہ سازی میں شہری شراکت کو اولیت دیتے ہوئے ترقیاتی ضرورتوں اور ترجیحات کی نشاندہی کرنے پر زور دیا ۔ مرکزی وزیر شہری ترقی ایم وینکیا نائیڈو نے یہاں ایک ورک شاپ میں علاقائی اور ترقی کے نئے منصوبوں کی تیاری اور نفاذ پر مبنی نئے رہنمایانہ اصول’’اربن اینڈ ریجنل ڈیولپمنٹ پلانس فارمولیشن اینڈ امپلی منٹیشن گائڈ لائنس‘‘ کو جاری کیا۔ اس ہدایت نامہ کو وزارت شہری ترقیات نے ریاستوں اور دیگر متعلقہ افراد ٹاؤن پلاننگ اور کنٹری پلاننگ آرگنائزیشن سے6ماہ تک مشاورت کے بعد جاری کیا ہے ۔ وزارت برائے شہری اور اس کے ٹاؤن اینڈ کنٹری پلاننگ آرگنائزیشن کے ذریعہ ریاستوں اور دیگر حصہ داروں سے صلاح و مشورے کے چھ ماہ بعد ان رہنماخطوط کو حتمی شکل دی گئی اور اسے جاری کیا گیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وینکیا نائیدو نے اسمارٹ سٹیز کی تعمیر ، 500شہروں کے لئے نیا مشن اور سب کے لئے امکنہ جیسے نئے شہری اقدامات کو آگے بڑھانے میں شہریوں کی شراکت داری کو فروغ دینے سے متعلق وزیر اعظم کی تاکید کی طرف ریاستوں کی توجہ مبذول کرائی۔ وینکیا نائیدو نے زور دے کر کہا کہ اب تک شہری ترقی اسکیموں کے لئے ’’ٹاپ ڈاؤن‘‘ ایرو چ اختیار کیا گیا ، جس کے مطلوب نتائج سامنے نہیں آئے ۔ اسی لئے ان کی وزارت نے ریاستوں اور شہری مقامی اداروں سے صلاح و مشورے کئے ہیں ، تاکہ شہری ترقی اسکیموں کی ڈیزائننگ میں ان کی شراکت داری کے ذریعہ بنیادی کام کو فروغ دیاجائے ۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ملک کے شہری علاقوں میں بے قاعدگی سے ترقی ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی فرد یا پارٹی کو اس کا ذمہ دار قرا ر دینا نہیں چاہتا لیکن اس مسئلہ سے نمٹنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے رہنمایانہ اصولوں سے مقامی سطح پر منصوبہ بندی ،سرمایہ کاری میں منصوبہ بندی بالخصوص شہری صفائی کی منصوبہ بندی کو تقویت حاصل ہوگی۔

Centre Seeks Citizen Participation in Urban Planning

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں