تعلیم یافتہ افراد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث - مرکزی وزیر داخلہ کی تشویش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-28

تعلیم یافتہ افراد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث - مرکزی وزیر داخلہ کی تشویش

نوئیڈا
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج دہشت گرد سر گرمیوں میں تعلیم یافتہ افراد کے ملوث ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ثقافتی اقدار اور اخلاق کے فقدان کی وجہ سے ہورہا ہے۔ ایسے چند انتہائی تعلیم یافتہ افراد ہیں جو ثقافتی اقدار اور اخلاق کے فقدان کی وجہ سے دہشت گردی اور مخالف ملک سر گرمیوں میں ملوث ہورہے ہیں ۔ انہوں نے یہاں شاردا یونیورسٹی کے کانوکیشن میں یہ بات کہی۔ سنگھ نے طلباء سے اپیل کی کہ قوم کی تعمیر کے کام میں مشغول ہوجائیں اور اس ملک کو دنیامیں ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نالج اور لرننگ اخلاق اور ثقافتی اقدار پر مبنی ہونے چاہئیں ۔ اخلاق کیہ نہ ہونے سے نالج ایک خطرناک موڑ لیتی ہے۔ جب میں اتر پردیش کا وزیر تعلیم تھا می ں نے ویدک ریاضی کو متعارف کروایا لیکن نام نہاد دانشوروں نے اس اقدام کی مخالف کی ۔ ٹکسیلا اور نالندا جیسی قدیم یونیورسٹیوں کا حوالہ دیتے ہوئے جو عالمی طلباء کا مسکن رہا ہے سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کے پاس نالج کی ایک نشست ہونی چاہئے اور دنیا بھر میں لرننگ کا ایک وسیلہ بھی ہونا چاہئے ۔ ہندوستان کا قدیم کاسمو لوجیکل حساب و کتاب جدید سائنسی حساب و کتاب کے مطابق ہے۔ وزیر داخلہ نے سائنس، کلچر اور نالج کے شعبوں میں ہندوستان کی اہمیت کو اجاگر کرنے والیٹر جیسے فلسفوں کا بھی حوالہ دیا ۔ سنگھ نے کہا کہ فیلڈس میڈل جیتنے والے پرنسٹن یونیورسٹی کے پروفیسر منجول بھارگو نے ریاضی اور سنسکرت کے درمیان ایک گہرا ربط پایاتھا۔ انہوں نے شاردا یونیورسٹی کی بھی ستائش کی اور کہا کہ حالانکہ دہلی این سی آر میں اور اس کے اطراف کئی تعلیمی ادارہ جات ہیں ۔ اس ادارہ نے اس کی اپنا منفرد شناخت تخلیق کی ہے ۔

Educated people indulging in terror activities: Rajnath Singh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں