تلنگانہ اور آندھرا میں کونسل کی فی کس دو نشستوں پر انتخابات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-12

تلنگانہ اور آندھرا میں کونسل کی فی کس دو نشستوں پر انتخابات

نئی دہلی/ حیدرآباد
پی ٹی آئی
الیکشن کمیشن نے آج کہا کہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ قانون سا ز کونسلوں میں فی کس دو نشستوں پر ضمنی انتخابات 16مارچ کو منعقد ہوں گے ۔ آندھرا پردیش قانون ساز کونسل میں ٰٹیچرس حلقہ تلنگانہ قانون ساز کونسل میں گریجویٹس حلقوں سے فی کس دو نشستیں 19مارچ کو خالی ہورہی ہیں ۔ ارکان کے ریٹائر منٹ کے باعث یہ نشستیں مخلوعہ ہوں گی ۔ 19فروری کو اعلامیہ جاری کیاجائے گا اور16مارچ کو رائے دہی ہوگی۔ دیگر قانون ساز کونسل انتخابات کی طرح رائے شماری اسی دن نہیں ہوگی بلکہ19مارچ کو گنتی ہوگی ۔ منصف نیوز بیورو کے بموجب تلنگانہ قانون ساز کونسل میں دو گریجویٹ حلقوں اور آندھرا پردیش قانون ساز کونسل سے دو ٹیچرس حلقوں کے لئے رائے دہی16مارچ کو 8تا4بجے دن منعقد ہوگی ۔ محبوب نگر ، رنگا ریڈی، حیدرآباد گریجویٹس حلقہ سے ڈاکٹر کے ناگیشور راؤ ایم ایل سی اوورنگل ، کھمم نلگنڈہ گریجویٹ حلقہ سے دلیپ کمار کی میعاد29مارچ کو ختم ہوجائے گی ۔ اسی طرح آندھر اپردیش قانون ساز کونسل کے ٹیچرس حلقہ ایسٹ ویسٹ گوداواری کے ویوی ستیہ نارائنا راجو اور کرشنا گنٹور ٹیچر حلقہ سے کے ایس لکشمن راؤ کی میعاد29مارچ کو ختم ہورہی ہے ۔ 19فروری کو اعلامیہ کی اجرائی کے ساتھ ضابطہ اخلاق نافذ ہوجائے گا ۔ نامزدگیاں 26فروری تک وصول کی جائیں گی ، اور27فروری کو نامزدگیوں کی جانچ ہوگی ۔2مارچ کو دستبرداری کی آخری تاریخ ہوگی اور16مارچ کو رائے دہی ہوگی ۔ تلنگانہ میں حیدرآباد رنگا ریڈی اور محبوب ، نلگنڈہ ،ورنگل، کھمم اور آندھر اپردیش میں کرشنا، گنٹور ، مشرقی و مغربی گوداوری اضلاع میں ضابطہ اخلاق نافذ رہے گا۔

Biennal polls to Andhra Pradesh, Telangana Legislative Councils on Mar 16

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں