ہندستانی عوام سیکولر - کروناندھی کی کجریوال کو مبارکباد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-12

ہندستانی عوام سیکولر - کروناندھی کی کجریوال کو مبارکباد

چینائی
یو این آئی
ڈی ایم کے صد و سابق چیف منسٹر ٹاملناڈو ایم کروناندھی نے آج کہا کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی بھاری اکثریت سے کامیابی یہ ثابت کرتی ہے کہ اس عظیم ملک کے عوام نے ہمیشہ سیکولرازم و جمہوریت کا ساتھ دیا ہے ۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی لیڈر اروند کجریوال کے نام اپنے ایک مبارکبادی پیام میں کہا کہ عام آدمی پارٹی کی کامیابی ہندوستانی جمہوریت اور اس کے انتخابی نظام کے ارتقاء میں ایک تاریخی کامیابی ہے۔ اس مکتوب کی نقول یہاں صحافت کے لئے جاری کی گئیں، جس میں کروناندھی نے کہا کہ میں ڈی ایم کے کی جانب سے آپ کو اور آپ کی پارٹی کو دہلی اسمبلی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتاہوں ۔ واضح رہے کہ کروناندھی پانچ مرتبہ چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز رہ چکے ہیں ۔ کروناندھی نے یہ بھی کہا کہ انہیں یقین ہے کہ کجریوال ، رائے دہندوں سے کئے گئے تمام وعدوں کو مقرر ہ مدت میں پورا کریں گے ۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ بی جے پی زیر قیادت مرکزی حکومت عوام کے موڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے کجریوال کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

Karunanidhi congratulates Kejriwal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں