کجریوال کے جنتا دربار پر بی جے پی کی تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-22

کجریوال کے جنتا دربار پر بی جے پی کی تنقید

نئی دہلی
یو این آئی
غازی آباد میں واقع عام آدمی پارٹی کے دفتر میں جنتا دربار سجانے پر دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بی جے پی نے آج کہا کہ ایسا کرنا قومی دارالحکومت کے باشندوں کے ساتھ دھوکہ ہے ۔ بی جے پی کی دہلی یونٹ کے لیڈر وجئے جولی نے کہا کہ اروند کجریوال کو دہلی کا چیف منسٹر منتخب کیا گیا ہے نہ کہ اتر پردیش کا ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی، دہلی کے باشندوں کے فیصلے کا احترام کرتی ہے ،جنہوں نے عام آدمی پارٹی کو70میں سے67نشستوں پر کامیاب بنایا ہے ۔ لیکن ہم پورے تواضع سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ غازی آباد کے کوشمبی علاقہ میں واقع عام آدمی پارٹی کا دفتر نئی دہلی اسمبلی حلقہ سے15کلو میٹر کے فاصلہ پر ہے۔ اور وہاں پہنچنے میں ایک گھنٹہ سے زیادہ وقت صرف ہوتا ہے ۔ واضح رہے کہ اروند کجریوال نئی دہلی اسمبلی حلقہ سے لگاتار دوسری بار ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں۔ جولی نے کہا کہ دہلی کے چیف منسٹر کا اتر پردیش میں جنتا دربار سجانا مضحکہ خیز ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوشمبی کے جنتاد ربار میں بھی آم آدمیوں کے لئے الگ دروازہ ہے جب کہ پارٹی کی اہم شخصیات اور قد آوروں کے داخلہ کے لئے الگ دروازہ بنایاگیا ہے جس سے عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے قول و فعل میں موجود تضاد کی درست عکاسی ہوتی ہے ۔

BJP slams Kejriwal for holding Janata Darbar in Kaushambi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں