ممبئی یونیورسٹی - ترکی کے معروف سماجی مسلح سعید نورسی پر ایک روزہ انٹرنیشنل سمینار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-09

ممبئی یونیورسٹی - ترکی کے معروف سماجی مسلح سعید نورسی پر ایک روزہ انٹرنیشنل سمینار

Bediuzzaman-Said-Nursi
ممبئی
ایس این بی
معروف سماجی مسلح اور جدید ترکی میں اسلامی فکر و تہذیب کی تبلیغ و تحفظ کے لئے تمام عمر بر سر پیکار رہنے والے اسکالر بدیع الزماں سعیدنورسی کی شخصیت اور خدمات کے حوالے سے شعبہ عربی، ممبئی یونیورسٹی نے استنبول فاؤنڈیشن فار سائنس اینڈ کلچر ، ترکی کے اشتراک سے بروز منگل 10فروری2015ء کو مولانا آزاد بھون کانفرنس ہال، ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ ، ممبئی یونیورسٹی ، کالینا کیمپس ، سانتا کروز(ایسٹ) میں صبح دس بجے سے ایک بین الاقوامی سمینار کا انعقاد کیا ہے ۔واضح رہے کہ سعید نورسی ترکی سمیت تمام اسلامی ممالک میں ایک ہر دلعزیز شخصیت تسلیم کیے جاتے ہیں۔ ان کی خدمات کا دائرہ اسلامیات، سماجیات ، سائنس اور جدید تعلیم تک پھیلا ہوا ہے ۔ تاہم ان کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ ترکی میں جب مصطفی کمال اتاترک کے دور میں اصلاحات کے نام اسلامی تشخص کو پوری طرح ختم کرنے کی کوشش ہورہی تھی تو سعید نورسی نے نہ صرف کمال اتاترک کی اقدامات کی مخالفت کی بلکہ وہ اس کے خلاف ایک دیوار بن گئے ۔ جدید ترکی میں اسلامی تہذیب و ثقافت کی بقاء و تحفظ میں سعید نورسی کے اس کردار کو دیکھتے ہوئے ترکی کے بعض سماجی اداروں نے نورسی کے فکر و فلسفہ کو عام کرنے کے لئے بین الاقوامی سطح پر کانفرنس اور سمینار منعقد کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ شعبہ عربی ممبئی یونیورسٹی کا یہ سمینار اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ سمینار کے افتتاحی اجلاس کی صدارت پروفیسر شفیع شیخ فرمائیں گے ۔ اردن یونیورسٹی ، اردن کے پروفیسر مامون جرار مہمان خصوصی ہوں گے جب کہ استنبول فاؤنڈیشن فار سائنس اینڈ کلچر ، ترکی کے سکریٹری پروفیسر فارس کایا کلیدی خطبہ پیش کریں گے ۔ ہندوستان سے اس سمینار میں پروفیسر صاحب علی ، ڈاکٹر محمد شاہد ، ڈاکٹر ذاکر خان اور ڈاکٹر رشید اشرف وغیرہ اپنے مقالات پیش کریں گے ۔ قمر صدیقی نے درخواست کی ہے کہ اہل ذوق حضرات سے شرکت کریں۔

Mumbai University one-day international seminar on Turkey Said Nursi

1 تبصرہ:

  1. بہترین پہل ہے اس طرح کے اور سیمنار عالمی اسلامی اقدار کی حامل شخصیات پر مزید پروگرام آرگنائز کیے جانے چاہیے تاکہ مسلم طلباء اور عوام کے اسلامی ذوق کی تشفی ہو سکے ۔

    جواب دیںحذف کریں