ایک تہائی عوام کا جن دھن یوجنا کے تحت عنقریب بیمہ - مرکزی وزیر فینانس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-11

ایک تہائی عوام کا جن دھن یوجنا کے تحت عنقریب بیمہ - مرکزی وزیر فینانس

ممبئی
یو این آئی
مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ وزیر اعظم کی جن دھن یوجنا کے تحت ملک کے ایک تہائی عوام کا عنقریب ایل آئی سی میں بیمہ کرایاجائے گا ۔ کل ایل آئی سی کے کوآپریٹیو دفتر کا دورہ کرنے کے بعد وزیر فینانس نے کہا کہ ایل آئی سی عوامی شعبہ کی کمپنیوں کے لئے ایک مثالی نمونہ ہے کہ کس طرح عوامی شعبہ کا ایک ادارہ خود کو محفوظ رکھتے ہوئے دانشمندانہ فیصلے کرسکتا ہے ۔ اور اس ادارہ نے ایسا بخوبی کردکھایا ہے ۔ انہوں نے ایل آئی سی کی کارکردگی کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی بھی خانگی شعبہ کے ادارے سے زیادہ بہتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں لوگوں نے ایل آئی سی کے تعاون سے اپنے گھروں کی تعمیر کی ہے اور لوگوں کی بچت کو اس میں ایک بہتر چینل فراہم ہوا ہے جہاں ان کے سرمایہ کو بنیادی ڈھانچوں کی ترقی میں لگایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایل آئی سی نے ملازمین اور ایجنٹوں کو اپنے کام کاج میں شامل کرکے براہ راست ملازمت کے مواقع پیدا کئے ہیں ، جب کہ معیشت و ترقیات میں سرمایہ کاری کرکے بھی اس نے بالواسطہ طور پر ملازمت کے مواقع پیدا کئے ہیں ۔ ارون جیٹلی نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ایل آئی سی کے مجموعی اثاثے کی مالیت17.69 لاکھ کروڑ روپے ہے جو حکومت کے سالانہ بجٹ کی مساوی ہے ۔ انہوں نے ایل آئی سی سے کہا کہ ملک کی معیشت کی ترقی اور مواقعوں کے اضافہ کے ساتھ ترقی کرتے رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انشورنس مارکٹ مزید مسابقت پیدا ہورہی ہے ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس مرحلہ میں ایل آئی سی اپنی بہتر کارکردگی برقرا ررکھے گی ۔ محکمہ فینانشیل سرویس کے سکریٹری ڈاکٹر ہنس مکھ ادہیہ نے کہا کہ ایل آئی سی نے عوامی مجموعی آمدنی میں اضافہ کے لئے اپنا حصہ ادا کیا ہے اور کئی برسوں سے ادارہ کو ترقی کی راہ پر ہے ۔ اس موقع پر ایل آئی سی کے صدر نشین ایس کے رائے نے مرکزی وزیر فینانس کے سامنے ایل آئی سی کی حصولیابیوں اور تشویشات کو اجاگر کرتے ہوئے اس کی ترقی و نشوونما کا جامع پلان پیش کیا ۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں14سال سے لائف انشورنس کی23کمپنیاں سے مسابقت کے باوجود ایل آئی سی نے بیمہ مارکٹ کی84.44فیصد انشورنس پالیسیاں اور75.3فیصد پہلی پریمیم آمدنی حاصل کی ہے ۔ منیجنگ ڈائرکٹر اوشا سنگوان بتایا کہ ایل آئی سی کی سماجی خدمات کا اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایل آئی سی کی سوشیل سروس میسیج اسکیم کے تحت ہر فرد کے لئے رہائش ، سوچھ بھارت اور بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ، جیسی اسکیموں کا احاطہ کیاجائے گا ۔ اس موقع پر وزیر فینانس ارون جیٹلی نے ایل آئی سی کے مقاصد پر مبنی پیام کو الکٹرانک میڈیا کے لئے جاری کیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں