سمندر پار خطرہ ملک کے لئے ایک بڑا چیلنج - بحریہ سربراہ ایڈ میرل دھون - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-11

سمندر پار خطرہ ملک کے لئے ایک بڑا چیلنج - بحریہ سربراہ ایڈ میرل دھون

بنگلورو
یو این آئی
بحریہ کے سربراہ ایڈ میرل آر کے دھون نے آج کہا کہ دیگر ممالک سے ہندوستان سمندر میں داخل ہونے والے عوامل کا خطرہ ایک بڑا چیلنج ہیں۔ ہندوستانی بحریہ اس ماحول میں پہلے سے ہی کام کرتے ہوئے تمام ساحلی علاقوں کی نگرانی اور حفاظت کو یقینی بنانے ہمیشہ تیار ہے ۔ بنگلور چیاپٹر آف نیوی فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد کردہ ایڈ میرل آر ایل پیر یایادگار لکچر تقریب کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے دھون نے کہا کہ حالیہ دنوں مبینہ طور پر دھماکو مادہ سے بھری کشتی جو ممکنہ طور پر دہشت گردوں کی تھی اور ان کا مقصد ہندوستان کے گجرات ساحل پر حملہ کرنے کے لئے آئی تھی جیسے واقعہ پراظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندستانی بحریہ اور دیگرفورسس کی جانب سے اس طرح کے واقعات سے نمٹنے کی صلاحیت کی حامل ہے۔ کشتی کے اس حالیہ واقعہ سے قطع نظر ہم اس طرح کے ماحول میں کام کررہے ہیں تاکہ مل کر ساحل سمندر کی طرف سے حفاظت اور نگرانی کی جائے ۔ قومی کمانڈو اور نگرانی نظام کے اقدامات این سی۔3-پروگرام کے تحت انجام دئیے جارہے ہیں ۔ ایڈ میرل دھون نے بتایا کہ ہندوستان کا ساحل7,516کیلو میٹر طویل ہے جہاں دو ملین اسکوائر کلو میٹر کا معاشی زون قائم ہے ۔ یہاں تقریباً5000تجارتی بحری جہازوں کی آمد ور فت ہوتی ہے ۔ اور زائد از2.4لاکھ ماہی گیری کی کشتیاں سمندر میں جاتی ہیں ۔ این سی3Iنے حالات کو محفوظ بنانے کے اقدامات کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ساحلوں کی حفاظت کے لئے تمام تر ٹینیکی سہولتوں سے استفادہ کیاجارہا ہے ۔ چند مہنوں سے ہم ساحلی علاقوں کے لئے اعلیٰ سطحی چوکسی برقرار رکھے ہوئے ہیں اور ملک کے ساحلوں پر بحریہ کو زائد یونٹس جہازوں، ہوائی جہازوں اور یو اے وی ز کو تعینات کیا گیا ہے ۔ دھون نے بتایا کہ بحر ہند کے سمندری علاقہ میں کرہ ارض کا مرکز ثقل ہے۔ یہ علاقہ دنیا کا تیسرا بڑا ذخیرہ آب ہے جہاں2.6بلین آبادی مقیم ہے ۔ اس علاقہ میں دنیا کا 66فیصد تیل،50فیصد کنیٹینرس ،33فیصد حمل و نقل کی اس علاقہ سے گزرتی ہے ۔ اس لئے بحر ہند میں بڑے پیمانہ پر خطرہ کا احساس برقرار رہتا ہے ۔ دوسرے علاقوں سے ملک کو غیر منظم جنگ اور دیگر سمندری خطرات برقرار رہتے ہیں ۔ ہندوستان کے پہلے سے ہی120جنگی جہازوں کا حامل ہے، ہندوستان مکمل طور پر چوکس رہتے ہوئے اپنے سمندروں کے دفاع کے لئے تیار ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں