سلطان العلوم کالج آف فارمیسی اور کیمس کے درمیان معاہدے پر دستخط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-01

سلطان العلوم کالج آف فارمیسی اور کیمس کے درمیان معاہدے پر دستخط


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2015-jan-01

منصٖف نیوز بیورو
سلطان العلوم کالج آف فارمیسی اور کرشنا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے درمیان یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے ۔ صدر نشین کرشنا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس پدما شری ڈاکٹر کے سبا راؤ اور صدر نشین سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی ڈاکٹر خان لطیف محمد خان نے دستخط کئے ۔ جس کی رو سے سلطان العلوم کالج آف فارمیسی کے طلباء کو کرشنا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے محققین اور ڈاکٹرس کی نگرانی میں سلطان العلوم کالج آف فارمیسی کے ایم فارم میں تعلیم حاصل کررہے طلباء کو لائیو پراجکٹس پیش کرنے سلطان العلوم کالج آف فارمیسی کے طلباء کو مختلف امور میں تحقیق کے لئے دہبری و رہنمائی کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ کرشنا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے مادھا پور شاخ میں قائم تحقیقاتی مرکز سے استفادہ کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ نیز سلطان العلوم کالج آف فارمیسی کے طلباء کو کرشنا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں موجود روزگار کے مواقع پر تقررات میں ترجیح دی جائے گی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر نشین سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی ڈاکٹر خان لطیف محمد خان نے کرشنا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس سے طئے معاہدے کو تاریخی قرار دیا اور توقع ظاہر کی کہ شہر کے دو نامور اداروں کے آپسی اشتراک سے تحقیقاتی میں قابل ذکر اضافہ ہوگا ۔ صدر نشین کرشنا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ڈاکٹر سبا راؤ جو ساب میں نظام انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے ڈائرکٹر کے عہدے پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ نے کہا کہ سلطان العلوم کالج آف فارمیسی جیسے مثالی ادارے سے طئے پائے گئے معاہدے پر خوشی محسوس کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس پر اشوب دور میں سو سائٹی کی خدمات قابل ستائش ہیں اور توقع ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں سلطان العلوم گروپ آف انسٹی ٹیوٹ شنس کو ڈیمڈ یونیورسٹی کا درجہ حاصل ہوجائے گا ۔ رکن سوسائٹی ڈاکٹر اسلم محمد خان نے اپنے خطاب میں شعبہ طب میں امریکہ میں ہورہی تحقیق پر روشنی ڈالی ۔ قبل ازیں پرنسپل کالج پروفیسر انوپماں کونیرو نے کالج کی رپورٹ پیش کی جب کہ اعزازی سکریٹری سوسائٹی نظر جاوید نے سوسائٹی کی خدمات اور فارمیسی کالج میں موجود سہولتوں کا خلاصہ کرتے ہوئے خطبہ استقبالیہ دیا۔ اس موقع پر خازن سوسائٹی میر اکبر علی خان ارکان سوسائٹی محمد جعفر اور نثار احمد بھی موجود تھے ۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں