پہلے مختار عباس نقوی اور شاہنواز حسین کی گھر واپسی کی جائے - اعظم خاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-01

پہلے مختار عباس نقوی اور شاہنواز حسین کی گھر واپسی کی جائے - اعظم خاں

کانپور
پی ٹی آئی
سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خاں نے طنزیہ ریمارک میں آج گاندھی جی کے قاتلوں ناتھو رام گوڈسے کا مندرتعمیر کرنے کا مطالبہ کرنے والی تنظیموں سے کہا کہ ایسا مندر ہر ریاست میں اور ہر ضلع میں تعمیر ہونا چاہئے ۔ا عظم خاں نے یہاں ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر کہا کہ ناتھو رام گوڈسے کا مندر کسی ایک مقام پر ہی کیوں ملک کے ہر ضلع میں ہونا چاہئے ۔ کسی کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مندر تو بننا چاہئے لیکن یہ مندر کسی مسجد کو شہید کرکے نہیں بنانا چاہئے ۔ اگر یہ مطالبہ ہے کہ مندر کو تاج محل پر بنایاجائے تو اسے وہاں بھی بنانے کی اجازت ہونی چاہئے ۔ کسی کو بھی اس پر اعتراض نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت گوڈ سے کو بھارت رتن ایوارڈ بھی دے سکتی ہے ۔ حال ہی میں اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا نے مبینہ طور پر میرٹھ میں ایک ایسا مندر تعمیر کرنے کے لئے پوجا کی جسے گوڈسے کے نام سے موسوم کیاجائے گا۔ اس معاملہ کی تحقیقات کا یوپی حکومت حکم دے چکی ہے ۔

The BJP members should first do ghar wapsi of Mukhtar Abbas Naqvi and Shahnawaz Hussain, after that they should convert religions of others, Azam Khan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں