سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ ہسپتال میں شریک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-01

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ ہسپتال میں شریک

دبئی
رائٹر
سعودی عرب کے حکمراں عبداللہ بن عبدالعزیز کو آج طبی معائنوں کے لئے ریاض کے ایک ہسپتال میں شریک کرادیا گیا ہے ۔ سرکاری میڈیا نے قصر شاہی سے جاری کردہ ایک بیان کے حوالہ سے یہ بات بتائی ۔ ایس پی اے کے بموجب اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’خادمین حرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے جنہیں خدا رکھے ، آج ریاض میں نیشنل گارڈ کے کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں قدم رکھا تاکہ اپنے بعض طبی معائنے کروائیں۔‘‘گزشتہ ہفتہ سرکاری میڈیا نے خبر دی تھی کہ شاہ عبداللہ ریاض کے شمال مشرق میں واقع صحرائی مسکن کے لئے ریاض سے روانہ ہوئے ۔ یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ شیریں مقال شاہ عبداللہ ، شاہ فہد کے انتقال کے بعد2005ء میں ان کے جانشین ہوئے تھے ۔ شاہ عبداللہ1920کے اوائل میں پیدا ہوئے ۔ ان کے والد شاہ عبدالعزیز ابن سعود، ایک فیاض اور رحمدل حکمراں تھے ۔

Saudi king undergoing medical tests in Riyadh hospital - royal court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں