مہارشٹرا اسکول - جماعت ہشتم سے ہی مہارت پر مبنی ابواب داخل نصاب ہونگے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-03

مہارشٹرا اسکول - جماعت ہشتم سے ہی مہارت پر مبنی ابواب داخل نصاب ہونگے

maha-schools-anti-copy
جماعت ہشتم سے ہی مہارت پر مبنی ابواب داخل نصاب ہونگے۔۔ونود تاؤڑے
بیڑ میں نقل مخالف اجلاس سے وزیر برائے اسکولی تعلیم کا خطاب

ریاست کے 41ہزار دیہاتوں میں سروے کے ذریعے اسکول نہ جانے والے بچّوں کی تعداد معلوم کر کے انھیں اسکول میں داخل کرنے کے لئے مناسب اقدامات کئے جائینگے ۔جماعت ہشتم سے ہی مہارت پر مبنی نصاب تشکیل دیا جائیگا ساتھ ہی جو اسکول گرانٹ کے لئے مستحق ہیں انھیں حکومت کی جانب سے ضرور گرانٹ عطا کیا جائیگا۔معیاری تعلیم کے لئے شعبہ تعلیمات کے ذریعے امتھانات نقل سے پاک ماھول میں ہوں اس ضمن میں ضروری اقدامات کئے جائینگے اس طرح کا اظہار خیال ریاست کے وزیر برائے اسکولی تعلیم جناب ونود تاؤڑے نے آج بیڑ میں کیا جناب وزیر ضلع پریشد شعبہ تعلیمات اور جھومبر لال کھٹوڑ سماجی پرتشٹھان کی جانب سے شہر میں منعقداسکولی طلباء و طالبات کی نقل مخالف سے مخاطب تھے۔
ہر سال ضلع پریشد شعبہ تعلیمات بیڑ ،جھومبر لال کھٹوڑ سماجی پرتشٹھان کی جانب سے شہر میں اسکولی طلباء و طالبات پر مبنی نقل مخالف ریلی کا انعقاد عمل میں آتا ہے امسال مذکورہ ریلی میں ریاست کے وزیر برائے اسکولی تعلیم جناب ونود تاؤڑے بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔کھٹوڑ پرتشٹھان کی جانب سے لگائے گئے شامیانے میں منعقد نقل مخالف اجلاس میں سیجوکیشن افسر محترمہ لتا سانپ نے افتتاحی کلمات ادا کئے اور جھومبر لال کھٹوڑ پرتشٹھان کے صدر شری گوتم کھٹوڑ نے نقل مخالف ریلی کے انعقاد کے اغراض و مقاصد مفّصل طور پر پیش کئے ۔ریاستی وزیر برائے اسکولی تعلیم ونود تاؤڑے نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ریاست میں بھلے ہی بیڑ کی پہچان ایک پچھڑے ہوئے ضلع کی ہوگی لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے یہاں کے طلباء وطالبات ذہین ہیں اور آگے چل کر ضرور بیڑ ضلع کا نام روشن کرینگے ۔انھوں نے اس موقع پر تمام حاضر طلباء و طالبات کو امتحانوں میں کاپی نہ کرنے کا عہد دلایا۔ساتھ ہی گذشتہ دنوں پاکستان کے پشاور کے آرمی اسکول میں ہوئے بم دھماکے کی مذمت کی اور وہاں ہلاک ہونے والے بچوں کے لئے ہمدردی اور تعز یتی کلمات کا اظہار کیا۔وزیر موصوف اپنے خطاب کے دوران اسٹیج سے نیچے اتر کر طلباء و طالبات میں جا پہنچے اور طلباء و طالبات سے سوال جواب اور تعلیمی امور پر گفتگو کی مختلف اسکول کے طلبہ نے وزیر برائے اسکولی تعلیم سے سوالات کئے ۔مذکورہ اجلاس کے دوران بارش ہونے کے باوجود شہر کے مختلف اسکولوں سے ہزاروں طلباء و طالبات نے اجلاس میں شرکت کی ۔اس موقع پر اسٹیج پر لاتور پیٹرن کے پوفیسر گوپال راؤ پاٹل، ایڈوکیٹ اجیت دیشمکھ، بی جے پی ضلع صدر رمیش پوکلے، شانتی لال متھا، سبھاش سارڈا، بھرت بو رامداسی، و دیگر موجود تھے۔پروگرام ی نظامت صحافی نوناتھ بن نے کی جبکہ شکریہ کے کلمات شری گوتم کھٹوڑ نے دا کئے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں