منصوبہ بندی کمیشن نیتی آیوگ میں تبدیل - مودی حکومت کی سال نو شروعات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-02

منصوبہ بندی کمیشن نیتی آیوگ میں تبدیل - مودی حکومت کی سال نو شروعات

yojana-bhawan-niti-ayog
نئی دہلی
آئی اے این ایس
نریندر مودی حکومت نے سال نو کی شروعات ، عرصہ دراز(1950)سے قائم منصوبہ بندی کمیشن کو ایک نئے ادارہ این آئی ٹی آئی(نیتی) آیوگ( نیشنل انسٹی ٹیوٹ فارٹر انسفارمنگ انڈیا) سے تبدیل کرتے ہوئے کی ہیں۔ وزیر اعظم اس نو تشکیل شدہ ادارہ کے صدر نشین برقرار رہیں گے ۔ مرکزی کابینہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’یہ ادارہ حکومت کے ایک ’’مبصرین گروپ‘‘ کی حیثیت سے کام کرے گا، جو جہت نمائی اور پالیسی سازی میں اہم رول ادا کرے گا۔ نیتی آیوگ ، مرکز ی و ریاستی حکومتوں کو متعلقہ تدابیر اور تکنیکی مشورے فراہم کرے گا ۔ اس طرح پالیسی کے اہم عناصر کے لئے مددگار ثابت ہوگا ۔‘‘ نیتی آیوگ کی ایک گورننگ کونسل بھی ہوگی جو تمام ریاستوں کے چیف منسٹرس اور مرکزی وزیر انتظام علاقوں کے لیفٹنینٹ گورنرس پر مشتمل ہوگی ۔ ’’ایک سے زیادہ ریاستوں یا کسی علاقہ سے متعلق مصرحہ مسائل اور ہنگامی حالات سے نمٹنے علاقائی کونسلس بھی تشکیل دی جائیں گی ۔ یہ کونسلس ایک مصرحہ میعاد کے لئے ہوں گی ۔ حکومت نے پلاننگ کمیشن کی اس تنظیم جدید کے پس پردہ معقولیت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ صنعت اور خدمات کے شعبوں میں ترقی ہوئی ہے ، اور یہ شعبے اب عالمی پیمانہ پر کام کررہے ہیں ۔‘‘بیان مین مزید کہا گیا ہے کہ’’ اس بنیاد پر تعمیر کے لئے جدو جہد کو ایک ایسے نظم و نسق کے اعلیٰ پیمانہ کی ضرورت ہے جس میں حکومت ، پہلی اور آخری کوشش کے فراہم کنندہ سے کہیں زیادہ ایک محرک ہوتی ہے ۔‘‘ سال نو کے موقع پر حکومت کا یہ اقدام ، گزشتہ یوم آزادی کے موقع پر قوم سے وزیر اعظم نریندرمودی کے کئے گئے وعدہ کی تکمیل ہے ۔ جاریہ ماہ کے اوائل میں یہاں چیف منسٹرس کے اجلاس میں مودی نے کہا تھا کہ منصوبہ بندی کمیشن کو ایک ایسے ادارہ سے تبدیل کیاجائے گا جو اختراعی انداز فکر کا حامل ہو، وفاقی ڈھانچہ کو مستحکم کرتا ہو اور ریاستی سطح پر حکمرانی کو توانائی بخشنے کے قابل ہو ۔ اپنے پیشرو منموہن سنگھ کے ان ریمارکس کا حوالہ دیتے ہوئے اس ادارہ کا، مابعد اصلاحات عہد میں کوئی مستقبل تناظر نہیں ہے اور موجودہ حالات میں مزید موثر اور مزید مناسب رہنے کے لئے اس کی تشکیل جدید کی جانی چاہئے ، مودی نے کہا کہ’’ ایک نیا میکانزم تشکیل دینے کی ضرورت ہے جو ہندوستان کی طاقت کے مطابق منصوبہ بندی کرتا ہو ، ریاستوں کو بااختیار بناتا ہو اور تمام معاشی سرگرمیوں بشمول جو کچھ حکومت کے دائرہ کے باہر ہوتا ہے ، اس کو ایک سطح پر لاتا ہو ۔‘مودی نے معاون وفاقی نظام کے جذبہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نئے ادارہ میں ریاستوں کو اہم رول ادا کرنا چاہئے ۔ یہ نیا ادارہ1950ء میں قائم کردہ منصوبہ بندی کمیشن کی جگہ لے گا۔

Modi Names Restructured Planning Commission 'Neeti Ayog'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں