مسلمانوں کو دہشت گردی سے جوڑنے کا معاملہ - مسلمانان کشمیر بی جے پی سے خائف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-03

مسلمانوں کو دہشت گردی سے جوڑنے کا معاملہ - مسلمانان کشمیر بی جے پی سے خائف

سری نگر
صریر خالد، ایس این بی
اس وقت جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی مسلم اکثریت والی ریاست جموں و کشمیر میں حکومت بنانے کی جی توڑ کوشش کررہی ہے پارٹی کی’’ ماڈل سٹیٹ‘‘ گجرات میں پولیس کی جانب سے مسلمانوں کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنے کی بات آشکارہ ہونے سے مسلمانانِ کشمیر کو اور بھی زیادہ پریشان ہوگئے ہیں، اس دوران ریاست کے عوامی اتحاد پارٹی کے صدر اور ایک سر کردہ ممبر اسمبلی انجینئر رشید نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی کے مرکز میں بر سر اقتدار آنے کے بعد سے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو بدنام کرکے پسماندگی کی جانب دھکیل د ئے جانے کی کوششوں میں تیزی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح اقلیتوں ، بالخصوص مسلمانوں کو بدنام کئے جانے کے مذموم واقعات کو اس منصوبے کے ساتھ جوڑ کر دیکھاجانا چاہئے کہ جس کا اصل مقصد ہندوستان کو ایک ہندو راشٹر بنانا ہے ۔
شمالی کشمیر کے ہانگا ہندوارہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر رشید نے کہا ’’ اس طرح کے واقعات اگرچہ نئے نہیں ہیں تاہم گجرات جیسی ریاست میں ، جہاں موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک مدت تک حکومت کی ہے اور جسے بی جے پی کی جانب سے ماڈل ریاست کے بطور پیش کیاجارہا ہے ۔ اس وبات نے واضح کردیا ہے کہ فرقہ واریت کتنی گہرائی تک ہندوستانی سسٹم میں سرائیت کرچکی ہے ۔‘‘ واضح رہے کہ گجرات پولیس نے دہشت گردی سے نمٹنے کی تیاریوں ے بطور کی گئی فرضی مشقوں میں دہشت گردوں کو ٹوپیاں پہنائی ہیں اور ان سے ایسے نعرے لگوائے ہیں کہ جن سے ایسا لگتا ہے کہ جیسے مسلمان ہی دہشت گرد ہوں۔ انجینئر رشید، جو حالیہ انتخابات میں لگاتار دوسری مرتبہ جیت کے آئے ہیں ۔ اور ریاست کی معلق اسمبلی میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، نے کہا کہ اس حوالے سے جس طرح سلسلہ وار فلمیں منظر عام پر آرہی ہیں ان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ محض کسی ایک افسر یا اہلکار کی کارستانی نہیں ہے بلکہ یہ سب ایک باضابطہ نظریہ کو عام کرنے کے لئے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیاجارہا ہے۔ انجینئر رشید نے مزید کہا کہ ایسا کر کے گجرات پولیس نے غلط تاثر دینے کی مذموم کوشش کی ہے کہ مسلمان دہشت گرد ہوتے ہیں بلکہ اس سے یہ بات بھی منکشف ہوگئی ہے کہ ایک لمبے عرصے سے بی جے پی کے زیر حکومت رہنے والی ریاست میں اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں اور عیسائیوں کو بدنام کرنے اور انہیں یکطرفہ کرکے دبا دینے کی سستی اور دقیانوسی سوچ کس ح دتک سرائیت کر گئی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں