سرکاری ملازمین کے لئے تعطیلات میں 6 ترامیم - سعودی شاہی منظوری کا اجرا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-02

سرکاری ملازمین کے لئے تعطیلات میں 6 ترامیم - سعودی شاہی منظوری کا اجرا

ریاض
سعودی پریس ایجنسی
خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے سرکاری ملازمین کے لئے تعطیلات کے لائحہ عمل میں6ترامیم کی منظوری دی دی ۔ وزیر شہری خدمات ڈاکٹر عبدالرحمن البراق نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ترامیم کے بموجب سرکاری اداروں میں ڈیوٹی اتوار کے روز سے شرو ع ہوگی ۔جمعرات تک جاری رہے گی ۔ ہر ہفتہ جمعہ اور ہفتہ کے روز چھٹی ہوگی۔ یوم الوطنی کی چھٹی یکم میزان مطابق23ستمبر کو ہوگی ۔ اگر یوم وطنی ہفتے کو ہو تو اتوار کو اس کے بدلے چھٹی دی جائے گی اور جمعہ کو ہو تو جمعرات کو یوم وطنی کی چھٹی دی جائے گی۔ اس کے سوا اگر کسی اور سرکاری تعطیل کے دن یوم وطنی ہو تو ایسی صورت میں اس کے بدلے کوئی چھٹی نہیں ملے گی ۔ عیدالفطر کی تعطیلات25رمضان سے شروع ہوگی اور5شوال تک جاری رہے گی ۔ عیدالاضحیٰ کی چھٹی5ذی الحجہ سے شروع ہوگی اور15ذوالحجہ تک جاری رہے گی۔ اگر 2سرکاری چھٹیوں کے درمیان ڈیوٹی کا کوئی دن آ جائے تو وہ دن چھٹی میں داخل ہوجائے گا ۔ والدین یا اولاد یا بیوی کی وفات پر3دن کی چھٹی ملے گی ۔ بہن یا بھائی کے انتقال پر ایک دن کی چھٹی ملے گی ۔ اگر یتیم بچے کی سرپرستی کرنے والی خاتون بچے کی دیکھ بھال کے لئے چھٹی لینا چاہے تو اسے ممتا والی چھٹی دی جائے گی ۔ بچے کی پیدائش پر ولادت کی تاریخ کے ایک ہفتے کے اندر اندر ایک دن کی چھٹی ملے گی ۔ سرکاری تعطیلات کے دوران ڈیوٹی کا پابند بنائے جانے والے کارکن کو الی معاوضے کے بجائے چھٹی دی جاسکتی ہے ۔ ملازم کی سرکاری چھٹی مشروط شکل میں ختم کی جاسکتی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں