عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف پہلا مقدمہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-11

عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف پہلا مقدمہ

اقوام متحدہ
یو این آئی
عالمی فوجداری عدالت میں اسرائیل کے جنگی جرائم سے متعلق ابتدائی تحقیقات شروع ہوگئی ہے ۔ سحر ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے ریاض منصور نے بتایا ہے کہ ہیگ کی بین الاقوامی عدالت نے اسرائیل کے جنگی جرائم کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے ۔ منصور ہادی کے مطابق عالمی عدالت کے قانونی امور کے سربراہ’’ فتونابنس وانا‘‘ فلسطین کے خلاف صہیونیوں کے جنگی جرائم کی تحقیقات کررہے ہیں ۔اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے ریاض منصور کے مطابق اگر عالمی عدالت کے حکام چاہیں تو صہیونی حکومت کے جنگی جرائم سے متعلق امور کو فوری طور پر نمٹا سکتے ہیں ۔ ہیگ کی بین الاقوامی عدالت کے ترجمان فادی العبد اللہ نے بھی اپ نے ایک بیان میں کہا کہ’’فتونابنس وانا‘‘ فلسطینیوں کے خلاف صہیونی حکومت کے جنگی جرائم سے متعلق تحقیقات شروع کرسکتے ہیں ۔ دریں اثناء اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کیمون نے کہا ہے کہ فلسطین یکم اپریل کو ہیگ کی بین الاقوامی عدالت کا باضابطہ رکن بن جائے گا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں