یو این آئی
بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کی بین الاقوامی سطح پر موسیقی ریزالبم جاری ہوئی ہے ، جس کے بعد حکومت مالدیپ نے اپنی آزادی کے50سال کی تکمیل کے موقع پر انہیں تہنیت پیش کی ہے ۔ اداکارہ نے مالدیپ کے وزیر سیاحت احمد ادیب کی دعوت پر حال ہی میں اس جزیرہ نما ملک کا دورہ کیا ، جہاں نیشنل اسٹیڈیم میں ایک موسیقی ریز پروگرام میں وہ مہمان خصوصی تھیں ۔ اس پروگرام میں بین الاقوامی سطح کے گلوکارAKONنے بھی ا پنے فن کا مظاہرہ کیا۔ مالدیپ کے وزیر سیاحت احمد ادیب نے اس موقع پر پرینکا کو تہنیت پیش کی ۔ ان کی البمس’’EXOTIC‘‘اور’’IN MY CITY‘‘ کافی مقبول ہورہی ہیں اور حکومت مالدیپ نے بین الاقوامی میوزک فیسٹول میں انہیں بحیثیت مہمان خصوصی مدعو کیا تھا۔
Priyanka Chopra, Akon Get Special Invitation From Maldives Govt
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں